لیہ: (صبح پا کستان)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ڈی جی خان چوہدری محمد ارشادنے کہاہے کہ کپاس کی بہترپیداوارحاصل کرنے کے لئے کاشتکار گلابی سنڈی کے بروقت تدارک کو تر جیح دیں۔انہوں نے یہ بات ضلع کے مختلف چکوک کے دورہ کے موقع پرکاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکڑ زراعت پلانٹ پروٹیکشن اعجاز احمد قیصرانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہاکہ زمینداراورکاشتکاراپنی فصلوں کاروزانہ کی بنیادپرمعائنہ کریں اورمحکمہ سے پیسٹ سکاؤٹنگ بارے مکمل آگہی حاصل کریں تاکہ وہ اپنی محنت کاثمرپاسکیں۔انہوں نے کہاکہ گلابی سنڈی کپاس کی فصل کے لئے انتہائی نقصان دہ کیڑاہے اوراس کی بروقت تلفی اورتدارک کے لئے پیشگی اقدامات کی ضرورت رہتی ہے۔انہوں نے کاشتکاروں سے کہاکہ وہ ہمہ قسمی راہنمائی کے لئے فیلڈسٹاف اورضلعی دفاترسے رابطہ کریں اورمحکمہ کی سفارش کردہ ادویات کااستعمال کریں