کمشنر ڈیرہ غازیخان کا دورہ لیہ
علاقہ نشیب میں دریا بردگی کے عمل کا شکا ر تمام ایریا کی تفصیلی رپو رٹ بھجوائی جا ئے ۔ محمد یثرب کمشنر ڈیرہ غازیخان
لیہ (صبح پا کستان )کمشنر ڈیرہ غازی خا ن محمد یثرب نے محکمہ انہار کے حکا م کو ہد ایت کی ہے کہ بکھری احمد خان حفاظتی سٹڈ بند وں میں دریا بر دگی کے عمل کو روکنے کے ترقیاتی کا م کو جلد پا یہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے فوری اقداما ت عمل میں لا ئیں اور ضلع لیہ کے نشیبی علا قوں میں دریا بردگی کے عمل کو مستقل بنیا دوں پر روکنے کے لئے ما ڈل سٹڈی پراجیکٹ کو بھی سرعت سے مکمل کیا جا ئے تا کہ نشیبی علا قوں کے مکینو ں کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا سکے یہ با ت انہو ں نے آج یہا ں بکھری احمد خان کے مقام پر دریا ئے سندھ کے
کٹا ؤ کی زد میں آنے والے سٹڈ بندوں پر ترقیا تی کا م کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ ایم پی اے مہر اعجاز احمد اچلا نہ بھی موجو د تھے ، اس موقع پر ایکسئین انہار مہر ریاض حسین ، ایس ڈی او چوہدری محمد افضل نے بریفنگ کے دوران سٹڈ بندوں کی مضبوطی کے لئے کا م کی رفتار ، فنڈز کی فراہمی ، ما ڈل سٹڈی پراجیکٹ و دریا کے کٹا ؤ کے با رے میں تفصیلی طور پر بریفنگ دی ۔ مہر اعجاز احمد اچلا نہ ممبر صوبا ئی اسمبلی نے کمشنر کو بتا یا کہ بکھری احمد خان کے علاقے دریا کے کٹا ؤ کی زد میں ہیں قبل ازیں سدرن پنجا ب ڈویلپمنٹ پر وگرام سے 53.29ملین روپے کی لا گت سے یہ سٹڈ بند بنا ئے گئے تھے جو اب دریا ئے سندھ کے کٹا ؤ کی زد میں ہیں جس سے ان علا قوں کا انفراسٹیکچر سکو لز ، ہیلتھ سنٹربھی دریا کی کٹا ؤ کا شکار ہو سکتے ہیں اس لیے کٹا ؤ کو فوری طور پر روکنے کے لئے اقداما ت
کی ضرورت ہے ۔اسی طرح کمشنر ڈی جی خان نے موقع پر موجود متاثرین سے سٹڈ بندوں کی تعمیر ، کا م کی رفتار و دیگر امو ر کے بارے میں دریا فت کیا ۔ کمشنر ڈی جی خان نے معائنہ کے بعد محکمہ انہار کے حکام کو ہد ایت کی کہ وہ فلفور کٹا ؤ کے عمل کو روکنے کے لئے پتھر ڈالنے کا کا م تیزی سے مکمل کریں تا کہ مزید اراضی دریا کے کٹا ؤ سے محفوظ رہے انہو ں نے اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ کو ہدایت کی کہ وہ دریا بردگی کے عمل کا شکا ر تمام ایریا کی رپو رٹ تفصیلی طور پر تیار کر کے بھجوائی جا ئے تا کہ پنجا ب حکو مت سے ریلیف اقداما ت عمل میں لا ئے جا ئیں ۔