لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ کو ارنیشن آفیسر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ کر سمس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پر وف انتظا ما ت کو یقینی بنا ئیں گے اور مسیحی برادری کے تہوار کے لئے سستا کر سمس بازار قائم کر دیا گیا ہے یہ با ت انہو ں نے کر سمس کے سلسلہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر
تے ہو ئے کہی ۔ اس مو قع ڈی پی او محمد علی ضیا ء ، ڈی او سی محبوب احمد ، اسسٹنٹ کمشنرز محمد تنو یر یزداں ، عابدکلیا ر ،صفات اللہ خان ،اراکین امن کمیٹی قاری کفایت اللہ ، سید ثقلین زیدی ، محمد اشرف چشتی ، یعقوب گل ، با بو جیمسن رحمت ، بشیر مسیح ، ناظر سوہن کھو کھر ، بختو رام ، جا وید آصف، ذوالفقار ، عارف جا وید ، شہباز غوری ، پاسٹر بنیامین و دیگر مو جو د تھے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ اقلیتی برادری کی جا ن و ما ل اور مذہبی مقاما ت کی حفاظت ، اسلا می تعلیما ت اور آئین پا کستا ن کا خاصہ ہے اس امر کو یقینی بنا نے کے لئے تمام ممکنہ حفاظتی اقداما ت اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ ضلع لیہ میں کہیں بھی مذہبی یا مسلکی اختلا ف رائے نہیں تا ہم نا پسندیدہ عنا صر و دہشت گردی کے مکمل خا تمہ کے لئے ہمیں اتحا د و یگا نگت اور بھا ئی چارہ کی فضا کو فروغ دے کر حقیقی امن قائم کر کے دکھا نا ہو گا انہو ں نے مزید کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کے مو قع پر معیا ری اور سستی اشیا ء خوردو نو ش کی فراہمی کے لئے سستا بازار قائم کیا گیا ہے ۔ ڈی پی او محمد علی ضیا ء نے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے کہا کہ کر سمس تقریبا ت کی بہترین سیکورٹی کے لئے تمام اقداما ت اٹھا ئے گئے ہیں اور افسران واہلکا روں کو ڈیو ٹی تفویض کر دی گئی ہیں انہو ں نے کہا کہ تمام منتظمین اپنی مذہبی عبادات و رسوما ت کو اپنے شیڈول کے مطابق مکمل کریں انہیں ہر قسمی سیکورٹی فراہم کی جا ئے گی ۔ ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ پر ردِ عمل ظا ہر کر نے کی بجا ئے صبر و تحمل برد با ری کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے سیکورٹی اداروں و انتظا می افسران سے رابطہ کیا جا ئے تا کہ صورتحا ل کو احسن طریقہ سے نمٹا یا جا سکے ۔ اس موقع پر شرکا ء نے سیکورٹی اداروں اور ضلعی انتظا میہ سے مکمل تعاون کر نے کی یقین دہا نی کرواتے ہو ئے کہا کہ پاکستا ن ان کا گھر ہے اور اس کے امن کے لئے وہ دعا گو ہیں اور امن و اما ن کے لئے اپنا کردار مو ثر طو رپر ادا کریں گے ۔ بعد ازاں ملکی سلا متی امن و استحکا م کے لئے دعا کر ائی گئی ۔