سانحہ چک105 ۔ڈی سی او لیہ کو او ایس ڈی بنا ئے جانے کے احکامات جاری
وزیر اعلی اسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مصطفے گیلا نی کو پہلے ہی او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا ۔
لیہ پو لیس کی کار کردگی کو سراہتے ہو ءے وقوعہ کے ملزمان کا جلد چالان مکمل کرنے کی ہدایت
لیہ (صبح پا کستان) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سا نحہ چک 105 کی شفاف تحقیقات نہ کر نے پر ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کو او ایس ڈی بنا کر لا ہور طلب کر لیا ہے ۔
میڈ یا ذرا ءع کے مطا بق وزیر اعلی اسپکشن ٹیم نے اپنی رپورٹ وزیر اعلی کو پیش کر دی ہے جس کی رو شنی میں وزیر اعلی پنجاب نے فوری طور پر ڈی سی او کو ایس ڈی او بناءے جانے کا حکم دیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذککر ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مصطفے گیلا نی کو پہلے ہی او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا ۔
وزیر اعلی پنجاب نے سانحہ چک 105کےحوالے سے لیہ پو لیس کی کار کردگی کو سراہتے ہو ءے وقعہ کے ملزمان کا جلد چالان مکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں تاکہ ملزمان کو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہو ئے جلد سے جلد قرار واقعی سزا مل سکے ۔
،ضلع پولیس لیہ کو شاباش اور ضلعی انتظامیہ و ہسپتال انتظامیہ لیہ کے خلاف اقدامات وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران جاری کئے ،ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے لیہ میں زہریلی مٹھائی سے وہانے والی ہلاکتوں پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او لیہ کی سارے واقعہ بارے لاعلمی اور ایم ایس لیہ کی کارکردگی پر شدید ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے واقعہ پر اداروں کے درمیان کوارڈینیشن نہ ہونا اور اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کی اپنی تحصیل میں عدم حاضری کی صورت میں متبادل انتظامات نہ ہونے کا سخت نوٹس لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت لیہ کے اپنے سابقہ وزٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تاحال معاملات میں بہتری دیکھانے کیلئے سنجیدگی اختیار نہ کی گئی،حتیٰ کہ مشکلات کے شکار مریضوں کیلئے وینٹیلیٹر کیوں نہ پرچیز نہ کئے گئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کیلئے فنڈز کے اجراءکے باوجود ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹیز کو قائم نہ کرنے پر حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں یکساں طور پر ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹیز بلاتاخیر قائم کی جائیں اور آئندہ کسی بھی ناگہانی صورت حال پیدا ہونے کے پیش نظر اداروں کے درمیان کس طرح تال میل پیدا و قائم رہے اس ضمن میں محکمہ جات ایس او پی تیار کریں کیونکہ ایمرجنسی صورتحال میں کنٹرول روم قائم کیا جائے جس سے ایمرجنسی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے تاکہ آئندہ کسی غفلت و لاپرواہی کا شائبہ تک نہ رہے
قبل ازیں چیئرمین وزیر اعلیٰ انسپکشن ٹیم عرفان الہی ،ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی پنجاب عائشہ ممتاز ،ڈی پی او لیہ محمد علی ضیاءاور دیگر افسران نے سارے واقعہ بارے تفصیلی بریفنگ دی،ویڈیو لنک کانفرنس میں صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین ،کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد یثرب،آر پی او ڈیرہ غازیخان رحمت اللہ نیازی،فرانزک سائنس ایجنسی،تفتیشی ٹیم ضلع لیہ،ایس پی رینج کرائم،ڈی ایس پیز،ای ڈی او صحت لیہ ڈاکٹر امیر عبداللہ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔