اجرت اور مزدوری میں اضافہ نہ کئے جانے کے خلاف بھٹہ مزدوروں کا احتجاجی دھرنا
لیہ( صبح پا کستان) پا کستان بھٹہ مزدور یو نین اور پنجاب بھٹہ مزدور یو نین کے زیر اہتمام بھٹہ مزدوروں کی اجرت اور مزدوری میں اضافہ نہ کءے جانے کے خلاف ٹی ڈی اے چوک لیہ میں بھٹہ مزدوروں کا احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔
صبح پاکستان کے رپورٹر کے مطا بق بھٹہ مالکان کے ناروا سلوک اورسہولیات نہ ملنے کے خلاف لیہ کے بھٹہ مزدور سٹرکوں پر نکل آئے، ٹی ڈی اے چوک پر مزدوروں کا گھنٹوں دھرنا و احتجاج، سہولیات نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ بھٹہ مزدوروں نے بھٹہ مالکان کی طرف سے جاری ناروا سلوک اور حکومت کی طرف سے سہولیات نہ ملنے کے خلاف لیہ کے سینکڑوں بھٹہ مزدور سڑکوں پر نکل آئے۔ عیدگاہ خان دی ہٹی سے سینکڑوں بھٹہ مزدوروں نے اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی اور ٹی ڈی اے چوک پر احتجاجی دھرنا دیا اور بھٹہ مالکان اور حکومت کے خلاف سڑکوں پر لیٹ کر سینہ کوبی کی۔ بھٹہ مالکان نے مطالبہ کیا کہ ان کو طے شدہ اجرت کے مطابق مزدوری دی جائے ، سوشل سیکورٹی کارڈ بنائے جائیں، بھٹوں پر زبردستی مزدوری کے لئے پابند نہ کیا جائے اور بھٹہ مالکان کے آئے روز ناروا سلوک کے خلاف انتظامیہ نوٹس لے۔ بھٹہ مالکان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی او لیہ، ڈی ایل او اور دیگر اعلی حکام کو متعددبار مسائل کے حل کے لئے درخواستیں دیں مگر آ ج تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔بھٹہ مزدوروں کے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما سید نیئر عباس شاہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ سالوں سے بھٹہ مالکان کا مزدوروں سے نارو ا سلوک جاری ہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھٹہ مزدوروں کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو معاشرے کا ہر طبقہ مزدروں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہو گا۔ بھٹہ مزدروں نے سڑک پر لیٹ کر حکومت کے خلاف سینہ کوبی کی اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
سینئر صحافی عبد الرحمن فریدی کی ایک رپورٹ کے مطا بق طے شدہ اجرت نہ دینے ،مزدوروں کا مذاق اڑانے کے خلاف بھٹہ جات کے سیکنروں کارکنوں کا ٹی ڈی اے چوک لیہ میں شدید دھوپ میں تین گنٹے تک دھرنا مالکان کے خلاف سینہ کوبی ،شدید نعرہ بازی ،اسسٹنٹ کمشنر لیہ کی یقین دھانی پر دھرنا ختم ،بھٹہ مالکان کے ناروا سلوک اورسہولیات نہ ملنے کے خلاف لیہ کے بھٹہ مزدور سٹرکوں پر نکل آئے، ٹی ڈی اے چوک پر مزدوروں کا گھنٹوں دھرنا و احتجاج، سہولیات نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔ بھٹہ مزدوروں نے بھٹہ مالکان کی طرف سے جاری ناروا سلوک اور حکومت کی طرف سے سہولیات نہ ملنے کے خلاف لیہ کے سینکڑوں بھٹہ مزدور سڑکوں پر نکل آئے۔ عیدگاہ خان دی ہٹی سے سینکڑوں بھٹہ مزدوروں نے اپنے بچوں کے ہمراہ احتجاجی ریلی نکالی اور ٹی ڈی اے چوک پر احتجاجی دھرنا دیا اور بھٹہ مالکان اور حکومت کے خلاف سڑکوں پر لیٹ کر سینہ کوبی کی۔ بھٹہ مالکان نے مطالبہ کیا کہ ان کو طے شدہ اجرت کے مطابق مزدوری دی جائے ، سوشل سیکورٹی کارڈ بنائے جائیں، بھٹوں پر زبردستی مزدوری کے لئے پابند نہ کیا جائے اور بھٹہ مالکان کے آئے روز ناروا سلوک کے خلاف انتظامیہ نوٹس لے۔ بھٹہ مالکان نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی او لیہ، ڈی ایل او اور دیگر اعلی حکام کو متعددبار مسائل کے حل کے لئے درخواستیں دیں مگر آ ج تک کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔بھٹہ مزدوروں کے دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما سید نیئر عباس شاہ ایڈووکیٹ ،صدر منظور بلوچ،جنرل سیکرٹری قدیر احمد ،محمد امین نے کہاکہ سالوں سے بھٹہ مالکان کا مزدوروں سے نارو ا سلوک جاری ہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھٹہ مزدوروں کے مطالبات تسلیم نہ کئے تو معاشرے کا ہر طبقہ مزدروں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہو گا۔ بھٹہ مزدروں نے سڑک پر لیٹ کر حکومت کے خلاف سینہ کوبی کی اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا،اے سی لیہ منظور خان چانڈیہ،ڈی ایس پی کی یقین دھانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔