لیہ(رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی )ضلع کونسل،5میونسپل کمیٹیوں ،48یونین کونسلز میں122خواتین،55مزدور کسان،54یوتھ،1ٹیکنوکریٹ اور11اقلیتی نمائندوں کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے مرحلے کے آغازکے ساتھ ہی ضلع لیہ میں سیاسی سرگرمیاں شروع ہو گئیں، ملک کے دیگر حصوں میں مختلف مراحل میں تقریباً2برسوں سے لوکل باڈیز کے انتخابات منعقد ہو چکے ہیں تاہم مخصوص نشستوں اور چیئرمین ہائے وغیرہ کے چناؤ میں غیر معمولی تاخیر کی وجہ سے عوام کی بنیادی جمہوریت کے ادارے فعال نہ ہوسکے تھے حکومت کی طرف سے لوکل باڈیز کے اداروں میں مخصوص نشستوں کے انتخابات کا شیڈول جاری ہو چکا ہے جس کے تحت آج ورکنگ ٹائم ختم ہوتے ہی کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا جبکہ مخصوص نشستوں پر حصہ لینے والے مردوخواتین امیدواران برائے ضلع کونسل لیہ کیلئے8نومبر،میونسپل کمیٹی لیہ،کروڑ،فتح پور،چوک اعظم،چوبارہ کے ارکان کا چناؤ 10نومبر ،48یونین کونسل ہائے ضلع لیہ کے ممبران کا الیکشن 12نمبر کو منعقد ہو گا،ضلع کونسل لیہ کیلئے 11خواتین،2کسان مزدور،1یوتھ،1ٹیکنوکریٹ،2اقلیتی ارکان،میونسپل کمیٹی لیہ کیلئے 4خواتین،1مزدور کسان،1یوتھ،1اقلیتی،میونسپل کمیٹی چوبارہ میں 3خواتین،1مزدور کسان،1یوتھ،1اقلیتی،میونسپل کمیٹی کروڑ کیلئے3خواتین،1یوتھ،1مزدور کسان،1اقلیتی،میونسپل کمیٹی چوک اعظم کیلئے 3خواتین،1مزدور کسان،1یوتھ،1اقلیتی ممبر، میونسپل کمیٹی فتح پور کیلئے 2خواتین،1کسان مزدور،1یوتھ،1اقلیتی ممبر کا چناؤ ہوگا جبکہ 48یونین کونسلوں میں 96خواتین،48مزدور کسان،48یوتھ اور 4اقلیتی ارکان یونین کونسل منتخب کئے جائیں گے کامیاب ممبران کا نوٹیفیکیشن 21نومبر کو جبکہ 26نومبر کو نومنتخب ارکان ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیاں اور یونین کونسلز اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے،ضلع کونسل لیہ میں حزب اقتدار مسلم لیگ ن کے ارکان 38چیئرمین ہائے یونین کونسلز کو دو تہائی سے بھی زائد کی اکثریت حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف 8ممبران کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک رکن ضلع کونسل لیہ میں ہے اسی طرح میونسپل کمیٹی چوک اعظم اور کروڑ میں تحریک انصاف کے ارکان سادہ اکثریت میں موجود ہیں میونسپل کمیٹی لیہ ،فتح پور اور چوبارہ میں مسلم لیگ ن کے ارکان بھاری اکثریت رکھتے ہیں تاہم مسلم لیگ ن کو ضلع کونسل لیہ میں اندرونی طورپر سخت مقابلہ کا سامنا ہے۔لیگی ممبران اسمبلی جن میں ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری،ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ،ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد،ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ سابق صوبائی وزیر و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک احمد علی اولکھ نے باالترتیب اپنے بھائی بھتیجے سید جعفر مزمل ،صاحبزادہ محبوب الحسن سواگ،چوہدری عرفان الحق،مہر سعید احمد اچلانہ اور ملک عمر علی اولکھ کو چیئرمین ضلع کونسل لیہ بنوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں ،ضلع کونسل لیہ کی مخصوص نشستوں کے اہل امیدواران اور چیئرمین ضلع کونسل لیہ کے الیکشن کا ٹرینڈ سیٹ اس وقت واضع ہو جائیگا جب مرکزی لیگی قیادت ضلع لیہ میں مخصوص نشستوں پر الیکشن لڑنے والے امیدواران کو مسلم لیگ ن کے ٹکٹ جاری کریگی جو لیگی رکن اسمبلی مخصوص نشستوں پر نامزد امیدواروں کیلئے ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کامیاب ہو جائے گا اس کے نامزد کردہ چیئرمین ضلع کونسل لیہ کے چناؤ کی راہ ہموار ہو جائیگی۔