الخدمت گروپ کے امیدواران برائے انجمن تاجران کی نامزدگی کا اعلان
کوٹ سلطان (صبح پا کستان) الخدمت گروپ کے امیدواران برائے انجمن تاجران کی نامزدگی کا اعلان ۔ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی تاجران کی کثیر تعداد کی نامزدکردہ امیدواران کی بھرپور حمایت کی یقین دہانی ۔تفصیل کے مطابق کوٹ سلطان کے ایک مقامی شوروم میں تاجران کا بہت بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں الخدمت گروپ کے چیئر مین ڈاکٹر خلیل احمد چوہدری نے اپنے پینل کے امیدواران کی نامزدگی سے قبل اپنے گروپ کا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ تاجران کے جان ومال کا تحفظ، چوکیدارانہ نظام کی فعالیت ، مریضوں کی سہولت کے لیے ایمبولینس کی فراہمی ،اہم اور ضروری اعلانات کے لیے اندرون شہر اور گنجان آباد علاقوں میں لاؤ ڈ سپیکر کا انتظام اور ناگہانی آفات کی صورت میں مو ثر کر دار کی انجام دہی اولین ترجیحات ہیں ۔ انہوں نے مولوی اللہ ڈتہ کو صدر ، بنی خان کوسینئر نائب صدر ، عابد قریشی کو نائب صدر اول ، چوہدری اشفاق احمد فاکو کو نائب صدر دوئم ، اللہ نواز سرگانی کو جنرل سیکرٹری ، مہر اصغر پپوکو جوائنٹ سیکرٹری ، حسن علی بلوچ کو ڈپٹی سیکرٹری ، محمد رمضان پپو کو پریس سیکرٹری ، محمد رضوان مغل کو فنانس سیکرٹری اور محمد رضوان خان پٹھان کو سپیکرکے لیے نامزدگی کا اعلان کیا ۔ سینئر قانون دان حاجی خالد محمود بز می ا ور سید نعیم علی شاہ ایڈووکیٹ لیگل ایڈوائزرہوں گے ۔ اجتماع میں مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والی تاجران کی کثیر تعداد نے الخدمت گروپ کے نامزد کردہ امیدواروں کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ پریس رپورٹر