تعارف ا
www.subhepak.com.pk
پاکستانیت کی بنیاد پر عظیم تر پا کستان کے حوالے سے پا کستانی قو میت کی ترویج کے بنیادی اصول پر ادارہ صبح پا کستان لیہ سال 1989 میں قاءم کیا گیا ۔ ستمبر 1989 نے صبح پا کستان لیہ نے ما ہنامہ میگزین کی حیثیت سے اپنے اشا عتی سفر کا آ غاز کیا ۔ ما ہنامہ میگز ین کی پیشا نی پر” پا کستانی قو میت کا علم بردار” کے ا لفاظ صبح پا کستان کی پا کستا نیت اور پا کستانی قو میت بارے ہماری فکری شعوری آ گہی مہم کا حصہ ہیں ۔
صبح پا کستان کو جنو بی پنجاب کے پسماندہ ضلع لیہ سے شا ءع ہو نے والے پہلے روزنامہ اخبار کا اعزاز بھی حا صل ہے صبح پا کستان کو لیہ میں روزنامہ صحافت کا با نی کہا جاءے تو غلط نہیں ہو گا ۔
اپنے اشاعتی سفر کے دوران صبح پا کستان کو اس وقت ریاستی جبر کا شکار بھی ہو نا پڑا جب اس وقت کی حکومت کی ہدایت پر مقامی انتظا میہ کی طرف سے ایڈ یٹر انچیف صبح پا کستان انجم صحرائی کی حکومت مخالف سیاسی سر گر میوں کے سبب روزنامہ صبح پا کستان کا ڈیکلریشن کینسل کر دیا گیا ۔
دو سالہ جبریہ بندش کے بعد ایک بار پھر صبح پا کستان کا ڈیکلریشن بحال ہوا لیکن روزنامہ کی بجاءے ہفت روزہ اخبار کی حیثیت سے ۔ اس طرح صبح پا کستان لیہ ہفت روزہ اخبار کی حیثیت سے اپنا اشا عتی سفر جاری رکھے ہو ءے ہے ۔
اس کے علاوہ ادارہ صبح پا کستان لیہ سو شل میڈیا کے ذریعے
پا کستا ن
لیہ وسیب
عوام
کو بنیاد بنا کر صبح پا کستان لیہ سوشل میڈیا لوکل نیوز بلیٹن لیہ کے فیس بک ، یو ٹیوب لا ءیو پروگرام بھی پیش کئے جاتے ہیں ۔۔
صبح پا کستان لیہ کے قارئین یو ٹیوب ڈیلی موشن چینل کو سبکرائیب اور فیس بک پیج کو لائک کر سکتے ہیں
facebook.com/subh.e.pakistanlayyah
youtube.com/watch?v=L8KztJpV2ec
dailymotion.com/subhepak
پرائیویسی
ادارہ صبح پا کستان لیہ بحیثیت ایک صحافتی اشا عتی ادارہ اپنے فرائض کی ادا ئیگی میں بنیادی انسانی حقوق کے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، ادارہ سے وا بسہ تمام ایڈ یٹرز ، رپورٹرز ، اور دیگر متعلقین کے لئے ضرورہ ہے کہ وہ سب ہر شخص خواہ مرد ہو یا عورت کے نجی اور خاندانی معاملات، گھریلو، صحت اور ڈجیٹل روابط سمیت دیگر رابطوں کا احترام کریں ۔
بلا اجازت کسی کی ذاتی زندگی میں دخل انداز ی ۔پرائیوٹ مقامات پر کسی شخص کی اجازت کے بنا اس کی تصویر لینا کسی بھی طرح قابلِ قبول نہیں یہ ایک انتہاءی نا پسندیدہ فعل ہے اور ادارہ صبح پا کستان لیہ کسی طور بھی اس کی نہ تو اجازت دیتا ہے اور نہ ہی حو صلہ افزاءی کی جا سکتی ہے بلکہ ایسا کر نے والے ذمہ داروں کے خلاف شکایت کنندہ کی جانب سے اس کی ذاتی معلومات عوام میں افشا کرنے پر کارروائی کی جاسکتی ہے
سروسز
ہیلپ لائن ود انجم صحرائی
ادارہ صبح پا کستان کے پروگرام ہیلپ لاءن ود انجم صحراءی کے تحت نادار ، مستحق مریض ، طلباءو طالبات اور سفید پوش افراد کی بھلائی اور بحالی کے لئے ہر ممکن کو شش کی جاتی ہے
اور یہ کام خالصتا صبح پا کستان فیملی کے ممبران اور فرینڈز آف صبح پا کستان لیہ کے تعاون عطیات ، صدقہ اور زکواۃ سے کیا جاتا ہے اور اس مقصد کے لئے کسی سطح پر سر کاری یا غیر سرکاری اداروں یا غیر متعلقہ قفراد کی طرف سے کو ئی چندہ یا ڈ و نیشن نہیں لیا جاتا ۔
www.facebook.com/Helplinewithasehrai
پا لیسی
ادارہ صبح پا کستان لیہ سے وابستہ تمام نیوز رپورٹرز اعزازی طور پر ادارہ سے منسلک ہیں ،
بہتر کار کردگی کی بنیاد پر ادارہ وابستہ رپورٹرز کو اعزازی پریس کارڈ کر سکتا ہے لیکن کسی بھی رپورٹرز یا شخص کو ادارہ "صبح پا کستان لیہ "، www,subhepak,com,pk اور "ہیلپ لاءن ود انجم صحرائی ” کے نام پر کسی بھی قسم کے لین دین کی اجازت نہیں ہے ۔
صبح پا کستان لیہ میں شا ءع ہونے والی تمام خبریں تحریریں ، کالم ، مراسلہ جات مفت شا ءع کی جا تی ہیں ،
شیئر کی جا نے والی خبروں خصو صا نیشنل نیوز کے سورس کو بشکریہ نمایاں طور پر شا ئع کیا جاتا ہے ۔