ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی فرضی مشق
لیہ (صبح پا کستان )ریسکیو 1122، پولیس اور دیگر محکموں کا بروقت رسپانس ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈسٹر کٹ جیل لیہ میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے فرضی مشق کی گئی جس میں ریسکیو 1122، پولیس سمیت دیگر محکموں کے اہلکاروں نے بروقت رسپانس دیا ۔ اس موقع پر ریسکیو 1122 کے جوانوں نے زخیموں کو فسٹ ایڈ دی اور بروقت شیفٹنگ کی ، اس دوران جیل انتظامیہ اداروں کی کارکردگی کا جائز ہ لیتی رہی، آخر میں ایس پی ڈسٹرکٹ جیل لیہ نے ریسکیو کی کارکردگی کو سراہا۔