اج کے ایسے دور میں جب سکول سے لے کر یونیورسٹی تک داخلہ لے لو داخلہ لے لو کی صدائیں...
Read moreDetailsتحریر ۔۔۔ ارشاد راۓ9 مئی 2023 کو پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سیاہ دن بن گیا، جس نے نہ...
Read moreDetailsیہ محض حسن اتفاق نہیں بلکہ با برکت حسن اتفاق ہے کہ ہماری دونوں ملاقاتیں جمعہ کے دن ہوئیں ،یہ...
Read moreDetailsعالمی سطح پر اس قسم کی مباحث بہت عام ہے کہ دنیا نیو کلیئر اور ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ میں...
Read moreDetailsتحریر ۔۔... انجم صحرائی اس واقعہ کے راوی ہمارے ایک مہربان دوست ہیں جو عر صہ ہوا لیہ چھوڑ کر...
Read moreDetails{گزشتہ سے پیوستہ } ہمارے ایک دوست ہیں ہو میو ڈاکٹر ، گزشتہ دنوں ان کے ہومیو کلینک پر ملاقات...
Read moreDetailsسال 2012/13کی بات ہے ، اچانک ایک دن بلاوے کا حکم ملا ۔ نعمان ان دنوں بسلسلہ ملازمت کویت سے...
Read moreDetailsیہ ساٹھ سال پہلے کی بات ہے بجلی نام کی کوئی شے گاؤں میں نہیں تھی اس زمانے میں ،...
Read moreDetailsجھورا،، سرائیکی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ، غم، دکھ اور افسوس وغیرہ ، جیسے لفظ،ارداس،،، گذارش...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsہر سال یوم آزادی آتا ہے اور پورا ملک دھماکوں ، پٹاخوں ، باجوں ، گانوں اور گولیوں کی گھن گرج سے لرز اٹھتا ھے ۔ کیونکہ نئی نسل کے یہ آزاد نوجوان اس حقیقت سے بے خبر ہیں کہ یہ وطن اٹھارہ لاکھ لوگوں کی جان ، مال اور عزت و آبرو کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔ خواتین کی عصمتیں لٹیں ، مسلمانوں کو زندہ جلایا گیا ۔ شیر خوار بچوں کو بھی نہ بخشا گیا ۔ مسلمانوں کے قافلے اور کارواں کے کارواں گولیوں سے بھون دیئے گئے ۔ دکانوں ، مکانوں اور کھلیانوں کو آگ میں جھونک دیا گیا ۔ مدارس کو اجاڑ دیا گیا اور علماء کرام کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ۔ درختوں اور چوراہوں پر مسلم علماء و زعماء کی لاشیں لٹکتی رہیں اور بلوائی تالیاں بجاتے رہے۔ کیونکہ وہ نعرہ لگاتے تھے:
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الااللہ*لا الہ الااللہ
مقروض قوم کے غلام حکمرانوں کو شاید کبھی خیال بھی نہیں آیا ھوگا کہ جس مقصد کے لیے یہ وطن لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا وہ پورا بھی ھوا کہ نہیں !!! کیا یوم آزادی کے موقع پر کسی حکمران کے منہ سے کسی نے یہ سنا ھے ؟ پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الااللہ ، لا الہ الااللہ
شاید ہی کسی پاکستانی کو یہ خیال گزرا ھو کہ ہمیں یوم آزادی کے موقع پر اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہوئے ، شکرانے کے نوافل ادا کرنے چاہئیں ۔ شاید ہی کسی دل میں یہ گماں گزرا ھو کہ یوم آزادی کے موقع پر شہدائے آزادی کے لیے ایصال ثواب کا اھتمام کیا جائے ۔ ان ماؤں ، بہنوں اور بہو بیٹیوں کے لیئے قرآن خوانی ھو اور دعائے مغفرت کی جائے ۔ جن کی عزتیں پامال کی گئیں ۔ شاید ہی کسی دل میں وطن کی بربادی ، ہوشربا مہنگائی ، قرض تلے دبی حکومت ، اشیاء خوردونوش کی آسماں سے باتیں کرتی قیمتیں یہ خیال پیدا کر کے انہیں سوچنے پر مجبور کر سکی ھوں کہ ھم راہ چلتے باجے بجانے ، فائرنگ کرنے اور پکنک منانے کے قابل نہیں ہیں ۔ ھم سے سننا ھے تو سنو !!
جب کوئی قوم اپنا مقصد زندگی ، نشان منزل ، اصل ھدف و نظریہ بھول جائے اور عیاشیوں و بدمعاشیوں میں پھول جائے تو وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتی ۔ بلکہ تنزلی کے گہرے گڑھے میں گر جاتی ہے ۔ اس لیئے میری التجاء ھے کہ میری قوم کے نوجوان یوم آزادی پورے جوش مگر قدرے ھوش سے منائیں ۔
پاکستان کا مطلب کیا
لا الہ الااللہ ، لا الہ الااللہ
ڈاکٹر محمد اویس معصومی
مؤسس و مدیر ماھنامہ بشار کراچی
چیئرمین تلاش حق فاؤنڈیشن کراچی