• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

میں مدینے چلا {قسط ۔ 2} بلاوا ۔۔تحریر ، انجم صحرائی

webmaster by webmaster
اپریل 1, 2025
in کالم
0
میں مدینے چلا {قسط ۔ 2} بلاوا ۔۔تحریر ، انجم صحرائی

{گزشتہ سے پیوستہ }

ہمارے ایک دوست ہیں ہو میو ڈاکٹر ، گزشتہ دنوں ان کے ہومیو کلینک پر ملاقات ہوئی تو انہیں بڑا مضطرب پایا ..ملتے ہی کہنے لگے یار تمہیں کتنی بار کال کی بات ہی نہیں ہو سکی ..
میں نے پوچھا خیریت ..
ایک خوشخبری سنانا تھی ..
ہائیں خوشخبری , کہیں شادی تو نہیں کر لی ..میں نے مذاق کیا ..
نہیں یار ایسا کچھ نہیں ہوا لیکن جو ہوا ہے وہ میری زندگی کا ایک سب سے خوبصورت لمحہ ہے ڈاکٹرنےنمدیدہ آنکھوں کوچراتےہوےجذباتی لہجےمیں جواب دیا .ایک دیرینہ خواب تھا میرا جو پورا ہوا ہے مجھے زندگی کی سب سے بڑی خودہی ملی ہے مجھے میرے الله نے اپنے گھر بلایا ہے میں عمرے پر جا جا رہا ہوں ..
کب..?میں نے پوچھا ..
پتا رمضان کا آخری جمعہ میں حرم پاک میں ادا کروں گا .حج اکبر ادا کرنے کا ثواب ہے رمضان میں جمعہ پڑھنےکا بیت الله شریف میں ..
ڈاکٹر نے میرا سوال نذر انداز کرتے ہوے خود کلامی کے سے انداز میں بولا .حج اکبر کا ثواب ہے , حج اکبر کا ثواب ہے۔۔ وہ یہ الفاظ بے خودی کے انداز میں چبا چبا کے دہرا رہے تھے , مجھے ایسے لگا جیسے وہ ان لفظوں میں رچی مٹھاس کو دھیرے دھیرے چوس رہے ہوں ..
میں نے قدرے بلند آواز سے "ہوں "کی آواز نکالی تاکہ ڈاکٹر اس جذب کی کیفیت سے نکلے ..اور ایسا ہی ہوا ۔ میری "ہوں "سنتےہی ڈاکٹر نے نیم وا آنکھوں سے مجھے دیکھا اور بولے ۔۔صحرائی میرا ایک پلا ٹ ہے ..میں اسے فروخت کرنا چاہتا تھا بہت سال ہو گیے نہ مناسب ریٹ لگا نہ پلاٹ فروخت ہوا .میں نے نیت کی ہوئی تھی کہ پلاٹ کا سودا ہوا , رقم ملی تو سب سے پہلے عمرہ کریں گا ..مگر نہ سودا ہوا نہ رقم ملی نہ عمرہ کر سکا ..
کچھ دن پہلے ایک کمال ہوا میرے ایک دوست جو بہت سال پہلے امریکہ جا بسے تھے ان سے رابطہ ہوا .مجھے ایک انجان نمبر سے کال آئی ۔کال کرنے والے یہی امریکہ والے دوست تھے
کافی گپ شپ رہی ۔ مجھ سے میرے کاروبار بارے پو چھا تو میں نے کہا ہو میو ڈاکٹرز کا حال ہر جگہ ایک جیسا ہے ۔کہنے لگے ڈاکٹر صاحب عمرہ تو کر لیا ہو گا ۔۔ میں نے کہا نہیں ۔۔ دعا کریں اللہ انتظام بھی فرمادے اور بلا بھی لے اپنے گھر ، جب بلاوہ آءے گا حاضری نصیب ہو جا ءے گی ۔میرا جواب سن کر کہنے لگے عمرہ کریں سر جی ..میں نے کہا دل بہت کرتا ہے مگر ابھی تو گنجائش نہیں .میرا جواب سن کر انہوں نے کال بند کر دی ..
چند دن گزرے ان کی کال دوبارہ آئی کہنے لگا میں عمرے کے پیسے بھجوارہا ہوں ، تیاری کریں اور عمرہ پہ جائیں ..الله قبول فرماے ..
اور میں 27 مارچ کو جا رہا ہوں عمرے پر .بس یہی خوشخبری سنانا تھی .آخری جمعہ بیت الله شریف میں پڑھوں گا ..حج اکبر کا ثواب ہے رمضان میں حرم پاک میں جمعہ ادا کرنے پر ..لرزتے ہاتھ اور نمدیدہ آنکھیں عجب سے تاثرات تھے ڈاکٹر کے چہرے پر .
میں نے گذشتہ قسط میں لکھا تھا کہ بلاوے کا حکم آ گیا تو مان لیں ۔ حج عمرہ انہیں ہی نصیب ہوتا ہے جنہیں بلاوہ آتا ہے ۔ بلاوہ نہ ہو تو پڑوس میں رہ کر بھی بندے کو حاضری نصیب نہیں ہو تی ۔بیسیوں ایسے واقعات ہیں میرے علم میں کہ سب کچھ ہوتے ہوے اذن باریابی نصیب نہیں ہوا , بلاوا نہیں آیا در سرکار سے اور وہ محروم رہے حاضری سے ..
لگتا ہے سرکار کے حضور پیشی کا بھی ایک شیڈول ہے …سبھی نظام اسی شیڈول سے منسلک ہے ..کسے بلانا ہے ..کب بلانا ہے اور کیسے بلانا ہے .یہ ایک ان دیکھا نظام الاوقات ہے ..بس طالب کے بس میں تو
” پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ”
والا معاملہ ہے رہ جاتا ہے ..
ابھی گزرے رمضان کا ذکر ہے وقار حسن نے سعودیہ آنے کی دعوت دی .کال آئی بابا آ جائیں ہمارے پاس روزے رکھیں عمرہ بھی کریں اور عید بھی ہمارے ساتھ منائیں ..میں نے کہا ایک شرط ہے ..مجھےمسجدنبوی میں اعتکاف میں بیٹھنا ہے ..اگر ایسا ممکن ہو تو میں آ جاتا ہوں .جواب ملا ٹھیک ..رات کو نعمان کی کال آئی کہنے لگے ابو پاسپورٹ بنوالیں تاکہ ویزے اپلائی کءے جا سکیں ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ بنواے گئے , ویزے بھی بر وقت آگئے .ٹکٹ آنے تھے جو نہیں اے , غالبنا 23/24 واں روزہ تھا کہ ٹکٹ موصول ہوے .
میں خواہش اور وساءل کے باوجود بر وقت نہ جا سکا .بظاہر وجہ کچھ بھی ہو , سچی بات یہ کہ اس بار مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں میں ہمارے نام کی منظوری ہی نہیں ہوئی نہ بلاوا یا نہ ہم جا سکے ۔
جمعہ کو ڈاکٹرکی کال آءی سعودیہ سے بتانے لگے میں ابھی بیت اللہ کے سامنے بیٹھا ہوں ابھی جمعہ کی نماز پڑھی ہے ۔ ڈاکٹر بھائی اپنی دعاءوں میں ہمیں بھی یاد رکھنا میں نے استدعا کی تو کہنے لگے میں نے سبھی دوستوں کو اپنی دعاءوں کا حصہ بنا یا ہے تمہارے لءے بھی دعا مانگی ہے اللہ کریم تمہں دنیا اور آ خرت میں کا میا بی عطا فرماءے ۔ دعا سنتے ہی بے سا ختہ میرے دل سے ایک آہ نکلی اور جواب دیا ڈاکٹر بھائی اللہ نے تو ہماری دنیا کا میاب بنا دی ہے
جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں
کے مصداق اللہ کریم نے تو ہمیں ہماری اوقات ، توقعات اور خواہشات سے بڑھ کر دیا ، دنیا کے سبھی رنگ موجود ہیں زندگی میں ۔ اللہ سے ہم نے کامیاب دنیا کی دعا مانگی دنیا کی کامیابی ہمارا نصیب بن گءی ۔ رہی آخرت تو اسے کامیاب اور خوبصورت بنانا تو بندے کی ذمہ داری ہے نا ۔اور سچی بات کہ ہم اپنی آخرت کو خوبصورت بنانے کے چیلنج میں بری طرح نا کام جا رہے ہیں ۔
تہی دامن ہیں کچھ بھی نہیں خالی جھولی میں ۔

Tags: column by anjum sehrai
Previous Post

میں مد ینے چلا ۔ ۔ تحریر ۔۔ انجم صحرائی

Next Post

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

{گزشتہ سے پیوستہ }

ہمارے ایک دوست ہیں ہو میو ڈاکٹر ، گزشتہ دنوں ان کے ہومیو کلینک پر ملاقات ہوئی تو انہیں بڑا مضطرب پایا ..ملتے ہی کہنے لگے یار تمہیں کتنی بار کال کی بات ہی نہیں ہو سکی ..
میں نے پوچھا خیریت ..
ایک خوشخبری سنانا تھی ..
ہائیں خوشخبری , کہیں شادی تو نہیں کر لی ..میں نے مذاق کیا ..
نہیں یار ایسا کچھ نہیں ہوا لیکن جو ہوا ہے وہ میری زندگی کا ایک سب سے خوبصورت لمحہ ہے ڈاکٹرنےنمدیدہ آنکھوں کوچراتےہوےجذباتی لہجےمیں جواب دیا .ایک دیرینہ خواب تھا میرا جو پورا ہوا ہے مجھے زندگی کی سب سے بڑی خودہی ملی ہے مجھے میرے الله نے اپنے گھر بلایا ہے میں عمرے پر جا جا رہا ہوں ..
کب..?میں نے پوچھا ..
پتا رمضان کا آخری جمعہ میں حرم پاک میں ادا کروں گا .حج اکبر ادا کرنے کا ثواب ہے رمضان میں جمعہ پڑھنےکا بیت الله شریف میں ..
ڈاکٹر نے میرا سوال نذر انداز کرتے ہوے خود کلامی کے سے انداز میں بولا .حج اکبر کا ثواب ہے , حج اکبر کا ثواب ہے۔۔ وہ یہ الفاظ بے خودی کے انداز میں چبا چبا کے دہرا رہے تھے , مجھے ایسے لگا جیسے وہ ان لفظوں میں رچی مٹھاس کو دھیرے دھیرے چوس رہے ہوں ..
میں نے قدرے بلند آواز سے "ہوں "کی آواز نکالی تاکہ ڈاکٹر اس جذب کی کیفیت سے نکلے ..اور ایسا ہی ہوا ۔ میری "ہوں "سنتےہی ڈاکٹر نے نیم وا آنکھوں سے مجھے دیکھا اور بولے ۔۔صحرائی میرا ایک پلا ٹ ہے ..میں اسے فروخت کرنا چاہتا تھا بہت سال ہو گیے نہ مناسب ریٹ لگا نہ پلاٹ فروخت ہوا .میں نے نیت کی ہوئی تھی کہ پلاٹ کا سودا ہوا , رقم ملی تو سب سے پہلے عمرہ کریں گا ..مگر نہ سودا ہوا نہ رقم ملی نہ عمرہ کر سکا ..
کچھ دن پہلے ایک کمال ہوا میرے ایک دوست جو بہت سال پہلے امریکہ جا بسے تھے ان سے رابطہ ہوا .مجھے ایک انجان نمبر سے کال آئی ۔کال کرنے والے یہی امریکہ والے دوست تھے
کافی گپ شپ رہی ۔ مجھ سے میرے کاروبار بارے پو چھا تو میں نے کہا ہو میو ڈاکٹرز کا حال ہر جگہ ایک جیسا ہے ۔کہنے لگے ڈاکٹر صاحب عمرہ تو کر لیا ہو گا ۔۔ میں نے کہا نہیں ۔۔ دعا کریں اللہ انتظام بھی فرمادے اور بلا بھی لے اپنے گھر ، جب بلاوہ آءے گا حاضری نصیب ہو جا ءے گی ۔میرا جواب سن کر کہنے لگے عمرہ کریں سر جی ..میں نے کہا دل بہت کرتا ہے مگر ابھی تو گنجائش نہیں .میرا جواب سن کر انہوں نے کال بند کر دی ..
چند دن گزرے ان کی کال دوبارہ آئی کہنے لگا میں عمرے کے پیسے بھجوارہا ہوں ، تیاری کریں اور عمرہ پہ جائیں ..الله قبول فرماے ..
اور میں 27 مارچ کو جا رہا ہوں عمرے پر .بس یہی خوشخبری سنانا تھی .آخری جمعہ بیت الله شریف میں پڑھوں گا ..حج اکبر کا ثواب ہے رمضان میں حرم پاک میں جمعہ ادا کرنے پر ..لرزتے ہاتھ اور نمدیدہ آنکھیں عجب سے تاثرات تھے ڈاکٹر کے چہرے پر .
میں نے گذشتہ قسط میں لکھا تھا کہ بلاوے کا حکم آ گیا تو مان لیں ۔ حج عمرہ انہیں ہی نصیب ہوتا ہے جنہیں بلاوہ آتا ہے ۔ بلاوہ نہ ہو تو پڑوس میں رہ کر بھی بندے کو حاضری نصیب نہیں ہو تی ۔بیسیوں ایسے واقعات ہیں میرے علم میں کہ سب کچھ ہوتے ہوے اذن باریابی نصیب نہیں ہوا , بلاوا نہیں آیا در سرکار سے اور وہ محروم رہے حاضری سے ..
لگتا ہے سرکار کے حضور پیشی کا بھی ایک شیڈول ہے …سبھی نظام اسی شیڈول سے منسلک ہے ..کسے بلانا ہے ..کب بلانا ہے اور کیسے بلانا ہے .یہ ایک ان دیکھا نظام الاوقات ہے ..بس طالب کے بس میں تو
" پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ"
والا معاملہ ہے رہ جاتا ہے ..
ابھی گزرے رمضان کا ذکر ہے وقار حسن نے سعودیہ آنے کی دعوت دی .کال آئی بابا آ جائیں ہمارے پاس روزے رکھیں عمرہ بھی کریں اور عید بھی ہمارے ساتھ منائیں ..میں نے کہا ایک شرط ہے ..مجھےمسجدنبوی میں اعتکاف میں بیٹھنا ہے ..اگر ایسا ممکن ہو تو میں آ جاتا ہوں .جواب ملا ٹھیک ..رات کو نعمان کی کال آئی کہنے لگے ابو پاسپورٹ بنوالیں تاکہ ویزے اپلائی کءے جا سکیں ہنگامی بنیادوں پر پاسپورٹ بنواے گئے , ویزے بھی بر وقت آگئے .ٹکٹ آنے تھے جو نہیں اے , غالبنا 23/24 واں روزہ تھا کہ ٹکٹ موصول ہوے .
میں خواہش اور وساءل کے باوجود بر وقت نہ جا سکا .بظاہر وجہ کچھ بھی ہو , سچی بات یہ کہ اس بار مسجد نبوی میں اعتکاف کرنے والوں میں ہمارے نام کی منظوری ہی نہیں ہوئی نہ بلاوا یا نہ ہم جا سکے ۔
جمعہ کو ڈاکٹرکی کال آءی سعودیہ سے بتانے لگے میں ابھی بیت اللہ کے سامنے بیٹھا ہوں ابھی جمعہ کی نماز پڑھی ہے ۔ ڈاکٹر بھائی اپنی دعاءوں میں ہمیں بھی یاد رکھنا میں نے استدعا کی تو کہنے لگے میں نے سبھی دوستوں کو اپنی دعاءوں کا حصہ بنا یا ہے تمہارے لءے بھی دعا مانگی ہے اللہ کریم تمہں دنیا اور آ خرت میں کا میا بی عطا فرماءے ۔ دعا سنتے ہی بے سا ختہ میرے دل سے ایک آہ نکلی اور جواب دیا ڈاکٹر بھائی اللہ نے تو ہماری دنیا کا میاب بنا دی ہے
جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی میری اوقات نہیں
کے مصداق اللہ کریم نے تو ہمیں ہماری اوقات ، توقعات اور خواہشات سے بڑھ کر دیا ، دنیا کے سبھی رنگ موجود ہیں زندگی میں ۔ اللہ سے ہم نے کامیاب دنیا کی دعا مانگی دنیا کی کامیابی ہمارا نصیب بن گءی ۔ رہی آخرت تو اسے کامیاب اور خوبصورت بنانا تو بندے کی ذمہ داری ہے نا ۔اور سچی بات کہ ہم اپنی آخرت کو خوبصورت بنانے کے چیلنج میں بری طرح نا کام جا رہے ہیں ۔
تہی دامن ہیں کچھ بھی نہیں خالی جھولی میں ۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.