• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

خوش نیت و خوش خصال , تحریر ۔ ریاض الحق بھٹی

webmaster by webmaster
جولائی 30, 2025
in کالم
0
             یہ محض حسن اتفاق نہیں بلکہ با برکت حسن اتفاق ہے کہ ہماری دونوں ملاقاتیں جمعہ کے دن ہوئیں ،یہ تذکرہ ہے دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نئے رئیس سے ملاقات کا ، مزید برکت دیکھئیے کہ آج خیر سے پھر جمعہ کا دن ہے جب ہم احوال ملاقات سپرد قلم کرنے لگے ہیں ،،
              لوح وقلم کا رشتہ تو روز ازل سے ہے اور ابد تک جاری رہے گا ،،، تاکہ سند رہے اور بس،،، 

رئیس جامعہ سے ہر دو ملاقات کا محور و مرکز ہمارے وہ نوجوان ہیں جو ستاروں پہ کمند ڈالنے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں ،،،
الحمدللہ اس عظیم الشان مقصد کے لیے ،رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ان کی پوری جماعت تیار ہے، بہترین نتائج کے لیے طلباء کے ساتھ ،،، پنچایت ،،، کی اچھی روایت ڈالی گئی ہے جو ،،، سرخ فیتے ،،، سے ماوراء ہوگی ،،
امید ہے کہ اب ،، دلی دور نہیں پڑے گا ، ہم شجر سے وابستہ رہ کر ، امید بہار رکھنے والے لوگ ہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں ، ویسے دل کی بات ہے کہ دو ہی ملاقاتوں میں ڈاکٹر کامران نے جس خوش نیتی کا اظہار کیا ہے اس سے ان کی خوش خصالی بھی ظاہر ہورہی تھی ،،، میدان بھی موجود ہے اور شہسوار بھی ،، اس لیے خوش گمان ہونا تو بنتا ہے ،،،
رئیس و رہبر جامعہ نے صاف و شفاف میرٹ کی بات کی ، یہی وہ عنصر خاص ہے جس کی بنیاد پر جامعہ اسلامیہ کی متاثرہ ساکھ کو بہتر و مضبوط کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے کوئی طویل مدت درکار نہیں ہے یہ تو چند ماہ کے دوران واضح ہو جائے گا ۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر صاحب اپنے نام کی طرح ادارے کو بھی ضرور ،،، کامران ،،، کریں گے ۔
ملاقات میں اچھی خبر یہ بھی ملی کہ حکومت پنجاب نے جامعہ اسلامیہ کے لیے مبلغ ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے کہ اگلے چند روز میں مذکورہ بالا رقم کی دستیابی سے ٹیوشن فیس میں پچیس فیصد تک کمی ہوگی جو کہ ایک بڑا ریلیف ہے ، ان والدین کے لیے جو ناگفتہ بہ حالات میں اپنے بچوں کو تعلیم دلوا رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی قسم کے وظائف جو کہ پہلے بھی مل رہےہیں ان میں مزید اِضافہ ہو رہا ہے ،،
دیکھئے آج کی یہ ملاقات بتا رہی تھی کہ ،،، پیار کا سلسلہ پرانا ہے ،،، پروفیسر کامران کے آباؤ اجداد کا تعلق بہاول پور سے اور قدرت نے انہیں موقع دیا ہے کہ وہ اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت عمدگی سے کام کریں ، ان کی سادہ طبیعت نے احباب پر اچھے اثرات مرتب کیے ہیں جو روائیتی پروٹوکول سے ہٹ کر رابطے کے ذریعے وسیب کی بھرپور خدمت کرنے کی نوید سنا رہے تھے ،،،
نویدِ سحر کی ، ابتداء ہمارے خوش مزاج دوست ڈاکٹر محمد شہزاد خالد نے کی، جامعہ اسلامیہ کی تاریخ کے اوراق کھولے اور کہا کہ اس ادارے کو باقاعدہ طور پر یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان صدر فیلڈ مارشل جنرل محمد ایوب خان نے سال 1967ء میں کیا تھا اور بوقت اعلان انہوں نے جس عظیم بزرگ کو سٹیج پر بلایا تھا ان کا نام گرامی ،،، حافظ اللہ یار ،،، تھا ۔ راقم الحروف کی یہ خوش نصیبی ہے کہ وہ ہمارے اجداد تھے ،،، الحمد اللہ ۔
ڈاکٹر شہزاد خالد نے بتایا کہ اس سال جامعہ اسلامیہ کی سنچری مکمل ہورہی ہے لہذا پورا سال مختلف تقریبات کے انعقاد سے وسیب کے نوجوانوں کو اس کے شاندار ماضی کے حوالے بہت کچھ بتایا جائے گا ۔ خصوصاََ ریاست بہاول پور کے عظیم فرمانروا سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی علم پروری اور خدمات سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا ،،،
آگاہی کے لئے رابطے بہت ہی ضروری ہیں ۔ ہم ایک بار پھر اپنی خوش گمانی کے ساتھ یہ توقع رکھتے ہیں کہ محترم المقام ڈاکٹر محمد کامران خوش نیتی و خوش خصالی کے سبب دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے نوجوانوں کے مستقبل قریب کے تمام تر چیلنجز کے لیے اس طرح تیار کریں گے کہ وہ رزق سمندر ، بننے کی بجائے اس پاک دھرتی پر باوقار اور شاندار زندگی گزاریں گے بلکہ نئے جہانوں کی تلاش میں سرگرداں لوگوں اس ستارے کی نوید دیں گے جہاں جینا آسان ہے ،،،،
اس گمان کو یقین ہونے میں اور قائد کے خواب کو تعبیر ہونے میں اب مزید دیر نہ ہو،،،
خدا کرے ،خدا کرے،،،

Previous Post

پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض کے زیرِ اہتمام کامیاب مینی میڈیکل کیمپ , مقصد ہائی بلڈ پریشر سے آگاہی تھا .ڈاکٹر شہزاد ممتاز

Next Post

ضلع میں جاری آغوش پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ حاملہ خواتین کی رجسٹریشن کی جائے .ڈپٹی کمشنر امیرابیدار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
             یہ محض حسن اتفاق نہیں بلکہ با برکت حسن اتفاق ہے کہ ہماری دونوں ملاقاتیں جمعہ کے دن ہوئیں ،یہ تذکرہ ہے دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نئے رئیس سے ملاقات کا ، مزید برکت دیکھئیے کہ آج خیر سے پھر جمعہ کا دن ہے جب ہم احوال ملاقات سپرد قلم کرنے لگے ہیں ،،
              لوح وقلم کا رشتہ تو روز ازل سے ہے اور ابد تک جاری رہے گا ،،، تاکہ سند رہے اور بس،،، 

رئیس جامعہ سے ہر دو ملاقات کا محور و مرکز ہمارے وہ نوجوان ہیں جو ستاروں پہ کمند ڈالنے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں ،،،
الحمدللہ اس عظیم الشان مقصد کے لیے ،رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ان کی پوری جماعت تیار ہے، بہترین نتائج کے لیے طلباء کے ساتھ ،،، پنچایت ،،، کی اچھی روایت ڈالی گئی ہے جو ،،، سرخ فیتے ،،، سے ماوراء ہوگی ،،
امید ہے کہ اب ،، دلی دور نہیں پڑے گا ، ہم شجر سے وابستہ رہ کر ، امید بہار رکھنے والے لوگ ہیں کیونکہ ہمارے پاس اس کے سوا کوئی چارہ بھی نہیں ، ویسے دل کی بات ہے کہ دو ہی ملاقاتوں میں ڈاکٹر کامران نے جس خوش نیتی کا اظہار کیا ہے اس سے ان کی خوش خصالی بھی ظاہر ہورہی تھی ،،، میدان بھی موجود ہے اور شہسوار بھی ،، اس لیے خوش گمان ہونا تو بنتا ہے ،،،
رئیس و رہبر جامعہ نے صاف و شفاف میرٹ کی بات کی ، یہی وہ عنصر خاص ہے جس کی بنیاد پر جامعہ اسلامیہ کی متاثرہ ساکھ کو بہتر و مضبوط کیا جا سکتا ہے اور اس کے لیے کوئی طویل مدت درکار نہیں ہے یہ تو چند ماہ کے دوران واضح ہو جائے گا ۔ ہمیں یقین ہے کہ ڈاکٹر صاحب اپنے نام کی طرح ادارے کو بھی ضرور ،،، کامران ،،، کریں گے ۔
ملاقات میں اچھی خبر یہ بھی ملی کہ حکومت پنجاب نے جامعہ اسلامیہ کے لیے مبلغ ایک ارب روپے کی منظوری دی ہے کہ اگلے چند روز میں مذکورہ بالا رقم کی دستیابی سے ٹیوشن فیس میں پچیس فیصد تک کمی ہوگی جو کہ ایک بڑا ریلیف ہے ، ان والدین کے لیے جو ناگفتہ بہ حالات میں اپنے بچوں کو تعلیم دلوا رہے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر کئی قسم کے وظائف جو کہ پہلے بھی مل رہےہیں ان میں مزید اِضافہ ہو رہا ہے ،،
دیکھئے آج کی یہ ملاقات بتا رہی تھی کہ ،،، پیار کا سلسلہ پرانا ہے ،،، پروفیسر کامران کے آباؤ اجداد کا تعلق بہاول پور سے اور قدرت نے انہیں موقع دیا ہے کہ وہ اس رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے نہایت عمدگی سے کام کریں ، ان کی سادہ طبیعت نے احباب پر اچھے اثرات مرتب کیے ہیں جو روائیتی پروٹوکول سے ہٹ کر رابطے کے ذریعے وسیب کی بھرپور خدمت کرنے کی نوید سنا رہے تھے ،،،
نویدِ سحر کی ، ابتداء ہمارے خوش مزاج دوست ڈاکٹر محمد شہزاد خالد نے کی، جامعہ اسلامیہ کی تاریخ کے اوراق کھولے اور کہا کہ اس ادارے کو باقاعدہ طور پر یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان صدر فیلڈ مارشل جنرل محمد ایوب خان نے سال 1967ء میں کیا تھا اور بوقت اعلان انہوں نے جس عظیم بزرگ کو سٹیج پر بلایا تھا ان کا نام گرامی ،،، حافظ اللہ یار ،،، تھا ۔ راقم الحروف کی یہ خوش نصیبی ہے کہ وہ ہمارے اجداد تھے ،،، الحمد اللہ ۔
ڈاکٹر شہزاد خالد نے بتایا کہ اس سال جامعہ اسلامیہ کی سنچری مکمل ہورہی ہے لہذا پورا سال مختلف تقریبات کے انعقاد سے وسیب کے نوجوانوں کو اس کے شاندار ماضی کے حوالے بہت کچھ بتایا جائے گا ۔ خصوصاََ ریاست بہاول پور کے عظیم فرمانروا سر صادق محمد خان عباسی پنجم کی علم پروری اور خدمات سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا ،،،
آگاہی کے لئے رابطے بہت ہی ضروری ہیں ۔ ہم ایک بار پھر اپنی خوش گمانی کے ساتھ یہ توقع رکھتے ہیں کہ محترم المقام ڈاکٹر محمد کامران خوش نیتی و خوش خصالی کے سبب دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے نوجوانوں کے مستقبل قریب کے تمام تر چیلنجز کے لیے اس طرح تیار کریں گے کہ وہ رزق سمندر ، بننے کی بجائے اس پاک دھرتی پر باوقار اور شاندار زندگی گزاریں گے بلکہ نئے جہانوں کی تلاش میں سرگرداں لوگوں اس ستارے کی نوید دیں گے جہاں جینا آسان ہے ،،،،
اس گمان کو یقین ہونے میں اور قائد کے خواب کو تعبیر ہونے میں اب مزید دیر نہ ہو،،،
خدا کرے ،خدا کرے،،،

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.