لیہ۔( صبح پاکستان )ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری آغوش پروگرام کے تحت زیادہ سے زیادہ حاملہ خواتین کی رجسٹریشن کی جائے ۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام خصوصاً ماں اور بچے کی صحت کے لیے متعدد پروگرام شرو ع کیے ہیں ۔آغوش پروگرام کے تحت حاملہ خواتین اور دو سال سے کم عمربچوں کی ماوں کو 23ہزا روپے کی مرحلہ وار ادائیگی اور مرکز صحت پر مفت طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پنجاب ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلا س میں پراجیکٹ کے تحت بنیاد اور آغوش کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیراحمدڈوگر،سی ای او صحت ڈاکٹرشاہدریاض،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ اسحاق کھرانی،ڈپٹی ڈی ای او بلال حسین ودیگر موجودتھے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حاملہ اور دو سال کی عمرکے بچوں کی رجسٹریشن کے لیے محکمہ صحت کے تعاون س.ے زیادہ رجسٹریشن کو یقینی بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے گھرگھرمیں اس پروگرا م کی افادیت سے آگاہ کیاجائے اور حاملہ خواتین کی رجسٹریشن کروائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین اس پراجیکٹ سے مستفید ہوں سکیں۔ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمدمنشاءنے اس موقع پر بریفنگ دی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










