دریائے سندھ پر بکھری احمد خان کے مقام پر بنایا گیا سٹڈ بند کا 90 فیصد حصہ دریا برد لیہ(صبح...
Read moreDetailsکنڈے وٹے پاسنگ کی آڑ میں لاکھوں روپے کا فراڈ جاری تاجر سراپا احتجاج چوک اعظم (صبح پا کستان)شہر میں...
Read moreDetailsتحصیل لیہ کی 23 یونین کونسلز کے ملازمین کو تنخواہیں جاری نہ ہو سکیں کوٹ سلطان (صبح پا کستان)نئے تحصیل...
Read moreDetailsفول پروف سیکورٹی کو یقینی بنا نا حکو مت پنجا ب کی اولین ترجیح ہے ، سیکرٹری عشر زکواۃ پنجا...
Read moreDetailsایس ایچ او تھانہ کوٹ سلطان کے رویہ کے خلاف پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کا اعلان...
Read moreDetailsتعلیمی سال کے آ غاز پر بھٹہ مزدور بچوں کے والدین کو ایک ہزار روپے دیں گے ۔ راجہ اشفاق...
Read moreDetailsایگزیکٹو آفیسر ملتان کینٹ رانا محمد رفیق کے اعزاز میں الوداعی تقریب ملتان(صبح پا کستان ) مرکزی انجمن تاجران ملتان...
Read moreDetailsکمپیو ٹرائزڈ ریوینو ریکارڈ سروسز سنٹر ،کاشتکار و زمیندار کسی بھی شکایت کے حل کے لئے آفس سے رجو ع...
Read moreDetailsضلع لیہ سمیت جنو بی پنجاب میں کالعدم تنظیموں ، دہشت گردوں اور سہو لت کاروں کے خلاف حکو مت...
Read moreDetailsکوہ نور ہیرا پا کستان کی ملکیت ہے برطا نیہ سے واپس لایا جا ئے ، ہا ئیکورٹ میں درخواست...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails دو چیزیں ۔ ایک " ہار " اور دوسرا " خوف
مقبول جنجو عہ
اگر آپکے سامنے دو چیزیں ہوں۔ ایک " ہار " اور دوسرا " خوف" تو آپ کس چیز کو اپنائیں گے....؟ جب میں میٹرک میں پڑهتا تها. تو ميری کیمسٹری بہت کمزور تهی. اور ادهر پیپر بهی ہو رہے تهے. کیمسٹری کے پیپر سے دو دن پہلے میرے ہاتھ پاؤں ٹھنڈے پڑ رہے تھے. تو میں اپنے ٹیچر سر چوہدری محمد رمضان صاحب کے پاس گيا ہوں. جوکہ گورنمنٹ سکول ریلوے روڈ کروڑ میں بطور ایس ایس ٹی اپنی خدمات سر انجام دے رهے تهے. اور انھیں بتایا کہ سر فیل ہونے سے بہتر ہے میں یہ پیپر ہی چھوڑ دیتا ہوں ۔ کیمسٹری میرے لیے دنیا کا سب سے روکھا اور نہ سمجھ آنے والا مضمون تھا۔ سر نے مجھے اپنے پاس بٹھایا اور بولے کہ مقبول بیٹا ديکهو ايک بات ہے کہ دنیا کا سب سے آسان کام ہے مشکل سے بھاگنا،اور سب سے مشکل کام ہے ڈٹ کر سامنا کرنا۔ تو مقبول بیٹا جب آپ یہ فیصلہ کرتے ہو کہ چھوڑ دینا زیادہ آسان ہے. تو آپ چھوڑنے کے عادی ہو جاتے ہو۔ پہلے ایک چیز چھوڑی پھر دوسری اور کرتے کرتے پوری زندگی ایسی ہی گزرتی ہے. کہ جو بھی کچھ مشکل لگے چھوڑ دو اور بھاگ جاؤ۔ اس میں وقتی طور پر تو آدمی کے دل کو تسلی مل جاتی ہے. لیکن ایک خوف ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آپکے دل و دماغ میں گھر کر لیتا ہے ۔ وہ خوف ہے "ہارنے" کا خوف۔ اس خوف سے پیچھا چھڑانے کا بس ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے سامنا کرنا، جب ایک بار سامنا کرلیا پھر چاہے ہار بھی جاؤ پر اس خوف پہ جیت یقینی ہے " تو دوستو میں نے اپنے اس ٹیچر کی بات مان کر جا کے کیمسٹری کا پیپر دے دیا، دوستو اس پیپر سے پاس تو ميں ہو گیا ہوں چاہے کم نمبروں سے پاس کیا هے. لیکن آج بھی جب میں اپنے میٹرک کے رزلٹ کارڈ کودیکھتا ہوں تو سب سے پہلے میری نظر کیمسٹری پر پڑتی ہے. اور مجھے اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ بھاگنے سے بہتر زیادہ سے زیادہ محنت کرنا ہے، تاکہ ڈٹ کے مقابلہ کیا جا سکے۔ "بزدل بن کے جینے سے بہتر اس "ہار"کو قبول کرنا ہے. جو زندگی جینے کا ڈھنگ سیکھا دے
مقبول جنجو عہ