لیہ(صبح پا کستان) صدر سنی علما کونسل جنوبی پنجاب راؤ جاوید اقبال نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کمزور نہیں کرسکتی ہے، ہمسایہ ممالک سے ہونے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھی مضبوط لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ راؤ جاوید اقبال نے کہا کہ الحمدللہ پوری قوم اپنی ریاست کے ساتھ کھڑے ہوئی ہے اور اب ہندوستان اور ہمارے دیگر مخالف ممالک ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے وہ اج مختلف انداز میں پاکستان کے اندر سرگرم ہیں ، انہوں نے اپنی جنگ کی حکمت عملی بدل دی ہے اج وہ دہشت گردی کے ذریعے لوگوں کو ہائر کرکے پاکستان کے اندر قتل و غارت کی کارروائیاں کررہے ہیں ، بحثیت پاکستانی ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے وہ ملک میں امن و ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ہم نے اس حوالے سے ملتان کے اندر پورے ساؤتھ پنجاب کے تمام دوستوں کو پانچ فروری کو اکٹھا کیا ہے اور صحابہ و اہل بیت اور اظہار یکجتی فلسطین و استحکام پاکستان کے عنوان پہ کانفرنس کررہے ہیں ، اس میں انشاءاللہ ہم ساؤتھ پنجاب کے تمام ورکرز کو تمام کارکنوں کو ہم وہاں پہ جمع کر رہے ہیں اور اس میں انشاءاللہ ہم اپنے جماعت کی انے والے دور میں جو ڈائریکشن اور پالیسی ہے وہ طے کریں گے، ہم نے اپنے کارکنوں کو بتانا ہے کہ اپ نے اپنی قیادت کے فیصلوں پہ چلنا ہے نہ کہ دائیں بائیں کسی کی طرف دیکھنا ہے ، پاکستان ہمارا ملک ہے ہم یہاں دفاع صحابہ واہل بیت کے نظام کے لیے پر پرامن طریقے سے قانونی جدوجہد کررہے ہیں اور ہم قانون کے دائرے میں قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے انشاءاللہ جدوجہد انشاءاللہ جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ صحابہ اور اہل بیت کے حوالے سے جو قانون سازی قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس ہوئی وہ باقاعدہ قانون بنایا جائے تاکہ پاکستان کے اندر فرقہ واریت کا مکمل خاتمہ ہوسکے، قبل ازیں راو جاوید اقبال نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخ سیف اللہ سعید اور دیگر عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور گفتگو کی۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










