چوک اعظم (صبح پاکستان) چوک اعظم فیصل آباد روڈ پر فائرنگ کا واقعہ، مقتو لین کی نماز جنازہ آج چوک اعظم میں ادا کی جا ءے گی ، تفصیلات کے مطابق کل چوک اعظم میں ہو نے والے فاءرنگ کے واقعہ میں نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سمیت 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی, فائرنگ میں شہزاد گجر اور قاسم خان جاں بحق، ابراہیم خان، رحیم خان، عامر رندھاوا اور حسنین زخمی ہوگئے۔
مرنے والے نوجوان محمد شہزاد گجر نجی ٹی وی چینل کے ڈسٹرکٹ رپورٹر تھے، لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس افسوسناک واقعہ میں دو نوجوانوں کی ہلاکت پر شہر میں سوگوار فضا طاری ہے اور افسوس و دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
پو لیس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطا بق لیہ:چوک اعظم فیصل آباد روڈ پر فائرنگ کا وقوعہ ۔دو افراد جاں بحق ،4شدید زخمی
ڈی پی او حسن جاوید بھٹی اطلاع پر فوراً موقع پر پہنچے ۔جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔
ڈی ایس پی چوبارہ ،ایس ایچ او چوک اعظم نے ڈی پی او کو وقوعہ بارے بریف کیا۔
ڈی پی او نے متعلقہ افسران کوقاتل ملزمان کی فوری گرفتار ی کے احکامات جاری کیے ۔
قاتل ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوا کر مقتولین کے ورثاء کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا ۔ڈی پی او حسن جاوید بھٹی











