موجاں ای مو جاں ۔ پنجاب ارکان اسمبلی کی تنخواہ میں سو فیصد اضا فہ
لاہور (ما نیٹرننگ ڈیسک )ارکان اسمبلی کی تنخواہ 43 ہزار سے بڑھ کر پچاسی ہزار ہو گئی پنجاب اسمبلی کے ارکان کی دیرینہ خواہش پوری ہو گئی۔ تنخواہوں میں سو فیصد سے بھی زائد اضافہ کر دیا گیا لیکن کئی ناشکرے ارکان اس عنایت پر بھی خوش نہیں اور مزید اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ارکان پنجاب اسمبلی کی موجیں لگ گئیں۔ تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ ہو گیا اور وہ بھی یکم جولائی 2015ءسے۔ ارکان کے ہاو¿س رینٹ‘ ٹریولنگ الاونس‘ میڈیکل اور مہمانداری الاونس سمیت دیگر مراعات میں اضافے کے بل کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطا بق ارکان اسمبلی کی تنخواہ 43 ہزار سے بڑھ کر پچاسی ہزار ہو گئی۔ تنخواہوں میں اضافے سے ارکان کی اکثریت خوش ہے تو بعض کو یہ اضافہ نہ صرف ناکافی لگ رہا ہے بلکہ وہ اسے پانچ لاکھ روپے تک کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ارکان کا بنیادی الاونس ساڑھے چھ سو سے ایک ہزار، کنوینس الاونس چار سو سے بڑھا کر چھ سو ،مہمانداری الاونس پانچ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار، ٹریولنگ الاونس پانچ سے بڑھا کر پندرہ روپے فی کلو میٹر، ہاونس رینٹ دس سے بڑھا کر انتیس ہزار،یوٹیلٹی الاونس تین سے بڑھاکرچھ ہزار، ٹیلی فون الاونس پانچ سے بڑھ کر دس ہزار ماہانہ کر دیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کے اس بل کا اطلاق وزیر اعلیٰ پنجاب‘ صوبائی وزراء،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر پر نہیں ہوگا۔