لیہ (صبح پاکستان) تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے سٹی پولیس اسٹیشن لیہ کے قریب گوشت سپلائی کرنے والی...
Read moreDetailsکوٹ سلطان (فہیم منجوٹھ سے )چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہنے والے نوجوان امجد نے اپنے جرائم...
Read moreDetailsکروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)رانا انیس الرحمن، سفیر راجپوت رانا جہانزیب اکبر، بانی و قائد RMMP راؤ فخر عباس...
Read moreDetailsملتان (صبح پاکستان ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق چین کے زرعی ادارے چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز(CAAS)کے اعلیٰ...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پاکستان )یونیورسٹی آف لیہ میں جدید فزکس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی...
Read moreDetailsلیہ۔( صبح پاکستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا لائیوسٹاک کے لیے انقلابی اقدام۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن،دیہی معیشت کو...
Read moreDetailsکروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)چک نمبر 149 بی ٹی ڈی اے کا رہائشی، ایف سی کا فرض شناس اہلکار...
Read moreDetailsکروڑ لعل عیسن ( حافظ خلیل احمد ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات...
Read moreDetailsملتان (صبح پاکستان) ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں فنڈز، پلاننگ اینڈ فنانس کمیٹی (FNPC) کا...
Read moreDetailsبہاولپور ( صبح پاکستان ) وزیر توانائی نے عوام کو بے وقوف سمجھ رکھا ہے200 کیٹاگری سے نکال کر 300...
Read moreDetailsعلیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsملتان: (صبح پاکستان) ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی کی خصوصی دعوت پر میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ہونہار طلبہ ہارون حامد اور حافظ عبداللہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بہاولپور کا دورہ کیا۔
ہارون حامد نے 1193 نمبر لے کر نہ صرف ملتان بورڈ بلکہ صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ حافظ عبداللہ نے ملتان ایجوکیشن بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دونوں طلبہ کا تعلق تحصیل دنیاپور سے ہے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے دونوں طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ملی نغموں کی دھنوں پر سلامی پیش کر کے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہارون حامد اور حافظ عبداللہ جیسے ہونہار طلبہ جنوبی پنجاب کا فخر ہیں۔ یہ نوجوان مستقبل میں پاکستان کے روشن ستارے بنیں گے۔ جنوبی پنجاب کے ہونہار طلبہ و طالبات ملک و قوم کا اصل سرمایہ ہیں۔ نوجوان نسل کی کامیابیاں ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ہر شعبے میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی بھرپور سرپرستی اور حوصلہ افزائی جاری رکھے گا۔"
ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے دونوں طلبہ کو اعلیٰ کارکردگی پر کیش ایوارڈ سے نوازا۔
اس موقع پر ہارون حامد کے والد حامد علی شریف، حافظ عبداللہ کے والد خورشید عالم اور سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو آفتاب پیر زادہ بھی موجود تھے۔