کروڑ لعل عیسن ( حافظ خلیل احمد ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں جشن آزادی کی تقریبات شروع کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ریلوے روڈ کروڑ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن محبوب اقبال ہنجرا نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر سکول اور اساتذہ بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر ریسکیو1122 کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ کا کہنا تھا کہ 14 اگست تحصیل کروڑ میں قومی جوش و جذبہ سے منایا جائے گا اور تمام سرکاری دفاتر پر چراغاں کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے جشن آزادی کی مناسبت سے سکول میں پودا بھی لگایا اور وطن عزیز کی ترقی و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










