کروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)چک نمبر 149 بی ٹی ڈی اے کا رہائشی، ایف سی کا فرض شناس اہلکار 42 سالہ حوالدار مجاہد حسین دورانِ ڈیوٹی بیمار ہونے کے باعث جامِ شہادت نوش کر گیا۔ شہید کچھ عرصہ سے علیل تھے اور علاج کے دوران سی ایم ایچ ملیر کراچی میں جانِ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔شہید مجاہد حسین کی نمازِ جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کی گئی، جس میں پاک فوج کے افسران، رشتہ داروں، اہلِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیہ شبیر احمد ڈوگر بھی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شریک ہوئےشہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔ اس موقع پر شہید کے درجات کی بلندی، لواحقین کے صبر، اور ملک کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔شہید مجاہد حسین اپنے پیچھے ایک بیوہ، دو بیٹیاں اور دو بیٹے سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










