لیہ۔( صبح پاکستان ) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا لائیوسٹاک کے لیے انقلابی اقدام۔جانوروں کی بروقت ویکسی نیشن،دیہی معیشت کو مزیدبہتر کرنے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک لیہ کو 90موٹربائیک فراہم کردی گئیں۔بائیک کی فراہمی سے پیرا ویٹرنری سٹاف لائیوسٹاک سروسز کو عام آدمی کی دہلیز تک پہنچاسکیں گے۔ تفصیل کے مطابق موٹربائیک فراہمی کی تقریب محکمہ لائیوسٹا ک کے آفس میں منعقدہوئی ۔تقریب میں ممبرصوبائی اسمبلی سمعیہ عطا شہانی، ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ویٹرنری سٹاف میں موٹر بائیک کی چابیاں تقسیم کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق گدارہ و دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایم پی اے سمعیہ عطا شہانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ترقی کر رہا ہے ہر شعبہ کو ترقی کے لئے وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں اور ویٹرنری سٹاف کو موٹر بائیک کی فراہمی لائیو سٹاک کے شعبہ میں انقلابی قدم ہے۔ایم پی اے نے کہاکہ بائیک کی فراہمی سے ویٹرنری سٹاف کو ویکسینیشن، سرویلنس، مصنوعی نسل کشی اور دیگر ویٹرنری سروسز کی بروقت فراہمی میں آسانی ہو گی بلکہ دور دراز علاقوں تک علاج اور دیگر طبی خدمات کو بہتر بنایا جا سکے گا۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لائیو سٹاک کا شعبہ پنجاب کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے مویشی پال حضرات کے جانوروں کے علاج معالجے کے لئے سٹاف کو موٹر بائیک فراہم کی گئی ہیں تاکہ ان کے جانوروں کا بروقت علاج ہو سکے اور وہ مالی نقصان سے بچ سکیں۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق گدارہ نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک ضلع بھر میں سروسز کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک کی فراہمی سے سٹاف کو فیلڈ ڈیوٹی میںبھی آسانی رہے گی۔تقریب کے اختتام پرویٹرنری سٹاف نے حکومت پنجاب اور محکمہ لائیوسٹاک کا شکریہ ادا کیا اور مویشی پال حضرات کو بروقت لائیوسٹاک سروسز فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










