لیہ۔( صبح پاکستان )یونیورسٹی آف لیہ میں جدید فزکس لیب کا افتتاح کردیا گیا۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر نے افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بزدار ، رجسٹرار پروفیسر ذیشان حسن، پروفیسر ڈاکٹر امبرین شاہجہان، پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ انجم، پروفیسر اقرا اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم پی اے سمیہ عطا شاہانی کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف لیہ کی ترقی دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے، وزیر اعلی پنجاب نے یونیورسٹی آف لیہ کے لیے اربوں روپے کے فنڈز کا اعلان کیا جو جلد جاری ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ فنڈز آنے سے یونیورسٹی آف لیہ کی تعمیر و ترقی میں مزید تیزی آئے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف میں جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، طلبہ کی کامیابی کے لیے جدید لیبز کا ہونا بہت ضروری ہے جس کو پورا کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ فزکس لیب میں جدید سامان کے ساتھ سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنائی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بزدار کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف لیہ کے سٹی کیمپس کے ساتھ ساتھ مین کیمپس کی ضروریات اور سہولیات کو پورا کیا جارہا ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر کی دن رات اور قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے یونیورسٹی آف لیہ ترقی کی راہوں پر گامزن ہے۔ اس موقع پر موجود طلبا و طالبات نے فزکس لیب کے قیام پر وائس چانسلر کاشکریہ اداکیا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










