لیہ (صبح پاکستان) تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے سٹی پولیس اسٹیشن لیہ کے قریب گوشت سپلائی کرنے والی گاڑی پکڑ لی۔گاڑی سے بیمار زدہ جانوروں کا گوشت برآمد کیا گیا۔گوشت بدبودار،بے رنگ اور غیر صحت بخش پایا گیا۔سینکڑوں کلو مضر صحت گوشت ضائع کر دیا گیا۔سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کرا کے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام صحت دشمن عناصر کی نشاندہی کر کے 1223 پر اطلاع دیں۔










