لیہ( صبح پاکستان )04اگست یوم شہدائے پولیس،ملک بھر کی طرح ضلع لیہ میں بھی پولیس شہداء کوخراج عقیدت پیش کرنے کےلئےپولیس لائن میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی گئی ،پھول چڑھائے اور درجات بلندی کےلئے دعا مانگی گئی ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم ،ڈی ایس پیز ،شہداء پولیس کی فیملیز ،نمائندگان انجمن تاجران اور سول سو سائٹی نے تقریب میں شرکت کی،تقریب کے دوران شہداء کےلئےاحتراماً ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ، پروفیسر ڈاکٹر ظفر عالم ظفری ،یعقوم انجم بھٹی و دیگرمقررین نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شاندار الفاظ میں پولیس شہداء کوخراج تحسین پیش کیااور کہا کہ شہداء قوم کے ماتھے کاجھومر ہیں،شہداء کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا،اپنی فورس کے ساتھ شابہ بشانہ کھڑے ہیں،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جانوں کا نذرانہ دے کر محکمہ پولیس کانام روشن کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں ،شہداء کی فیمیلزکے جذبے کو بھی سلوٹ جنہوں نے بہادر جوان محکمہ پولیس کے سپرد کیے ، قبل ازیں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پرشاندار گارڈ آف آنر پیش کیا ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائےاور بلند درجات کےلئے دعامانگی،تقریب کے اختتام پر شہداء پولیس کے اہل خانہ کو تحائف پیش کیے گئے،ترجمان لیہ پولیس انعام الحق نے تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے ،صبح کے آغاز پر پولیس لائن مسجد میں شہداء کےلئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










