کوٹ سلطان (فہیم منجوٹھ سے )چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہنے والے نوجوان امجد نے اپنے جرائم سے توبہ کرتے ہوئے نئی زندگی کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد امجد ولد دوست محمد، سکنہ موضع علی دستی جو ماضی میں چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے نے عوامی سطح پر اپنے گناہوں سے توبہ کر لی ہے۔ امجد کا کہنا ہے کہ وہ جرائم کی دنیا سے مکمل طور پر توبہ تائب ہو چکا ہے اور آئندہ اپنی زندگی دین اور معاشرے کی خدمت کے لیے وقف کرے گا، امجد نے مدرسہ جامعیہ رحیمیہ تعلیم القرآن میں امام مسجد اور مقامی معززین کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اللہ تعالیٰ سے معافی مانگی۔ اس موقع پر محمد امجد نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا۔امجد کا کہنا تھا کہ برے دوستوں کی صحبت اور معاشی پریشانیوں نے اسے غلط راستے پر لگا دیا تھا، تاہم اب وہ سب چھوڑ کر نیک راستے پر چلے گا۔ امجد نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وقتی فائدے کے لیے جرم کی راہ اختیار نہ کریں، کیونکہ اس کا انجام صرف رسوائی اور پچھتاوا ہے۔علاقے کے معززین نے امجد کے اس فیصلے کو سراہا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ امجد کو معاشرے میں دوبارہ باعزت مقام دلانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے، یہ واقعہ ایک مثال ہے کہ انسان اگر چاہے تو اپنی زندگی کی سمت بدل سکتا ہے۔ امجد کی توبہ نہ صرف اس کے لیے بلکہ دیگر نوجوانوں کے لیے بھی سبق آموز ہے۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










