کروڑ لعل عیسن (حافظ خلیل سے)رانا انیس الرحمن، سفیر راجپوت رانا جہانزیب اکبر، بانی و قائد RMMP راؤ فخر عباس اور میڈیا کوآرڈینیٹر رانا رضوان احمد نے کہا ہے کہ گریڈ 21 کے ممتاز PSP آفیسر راؤ محمد کامران خاں نہ صرف پنجاب پولیس بلکہ پورے محکمے کا فخر ہیں۔ اس وقت وہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت، دلیری اور بہترین حکمت عملی کے باعث محکمہ پولیس میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔مقررین نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ان کی تعیناتی کے بعد جرائم کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ وہ جرائم کے خاتمے کے لیے "زیرو ٹالرینس پالیسی” پر عمل پیرا ہیں جبکہ اپنے ماتحت عملے کے لیے نہایت ہمدرد اور شفقت آمیز رویہ رکھتے ہیں۔راؤ محمد کامران خاں عوامی مسائل کے حل کے لیے میدان عمل میں سرگرم ہیں۔ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر عوام سے براہِ راست ملاقات کرتے ہیں اور دفتر میں بھی عام شہریوں کو رسائی دیتے ہیں تاکہ مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ممکن ہو سکے۔ ان کی قیادت میں جنوبی پنجاب پولیس اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں بروئے کار لا رہی ہے۔اس کے علاوہ، شہداء اور غازیوں کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی ان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں۔ ان کے انقلابی اقدامات سے پولیس اہلکاروں کے خاندانوں کو نہ صرف سہولیات میسر آ رہی ہیں بلکہ اعتماد اور حوصلہ بھی مل رہا ہے۔راؤ محمد کامران خاں ماضی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ امن مشن میڈل اور صدارتی پولیس میڈل حاصل کیا، جبکہ ان کا نام قومی سول ایوارڈ "تمغہ شجاعت” کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا۔ ان کی بین الاقوامی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں "انٹرنیشنل وزیٹر لیڈرشپ پروگرام” ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور وہ امریکہ و برطانیہ کی ممتاز اسکالرشپ (شیوننگ) کے بھی حامل ہیں۔مقررین نے مزید کہا کہ ایسے باصلاحیت اور فرض شناس افسران ہی محکمہ پولیس اور ملک کا روشن چہرہ ہیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










