سا نحہ چک 105خصو صی رپورٹ سوئٹس دہشت گردی 23معصوم شہریوں کی ہلاکت ، ذمہ دار کون ؟ عبد الرحمن...
Read moreDetailsزہریلی مٹھائی کھانے سےآٹھ بھائی ایک بہن سمیت جا ں بحق افراد کی تعداد 23ہو گئی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی...
Read moreDetailsجنگلات اراضی پر قبضہ ۔بلاک آفیسر سے فارسٹ گارڈ ، اور جنگل کو نقصان پہنچانے پر 30لاکھ کی ریکوری لیہ(صبح...
Read moreDetailsلیہ میں زیریلی مٹھائی کھانے سے 22افراد کی موت نے حکومت پنجاب کی کاغذی مہموں کا پول کھول دیا،جاوید کنجال...
Read moreDetailsگو رنمنٹ ایم سی مڈل سکو ل نمبر 2میں سکو ل کے طلباء اور اساتذہ کو تعریفی اسناد دینے کی...
Read moreDetailsعشق عام ہوتا جا رہا ہے تحریر:انعام الحق ایک دوست نے لکھا ہے کہ آپ موجودہ سیاسی حالات پر کالم...
Read moreDetailsپاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت طلبہ کی اولین ذمہ داری ہے ۔نثار احمد صوبائی صدر اسلامی جمعیت طلبہ چوک...
Read moreDetailsسر براہ عوامی راج جمشید دستی کا دورہ لیہ بھٹہ مزدوروں کے مطا لبات ایک ہفتہ میں تسلیم کئے جائیں...
Read moreDetailsمحکمہ صحت پنجاب کی طرف سےپیرامیڈیکس کے مختلف کیڈرز کی اپ گریڈیشن کرنے احکامات جاری لیہ(صبح پا کستان)محکمہ صحت حکومت...
Read moreDetailsسانحہ گیارہ موڑ فتح پور ۔ معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ رانا...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails
عوام نے پنجاب حکو مت کی گڈ گورننس دیکھ لی ۔ ہسپتا لوں میں لوگ مر رہے ہیں ڈائریکٹر ہیلتھ ،ایم ایس نشتر ملتان ڈی سی او ، ای ڈی او ہیلتھ کو فوری معطل کرکے سانحہ چک105 کی عدالتی انکوائری کرائی جا ئے ۔ میاں محمو د الرشید اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کروڑ لال عیسن (صبح پا کستان ) ڈائریکٹر ہیلتھ ،ایم ایس نشتر ملتان ڈی سی او ، ای ڈی او ہیلتھ کو فوری معطل کرکے سانحہ چک105 کی عدالتی انکوائری کریں، عوام نے پنجاب حکو مت کی گڈ گورننس دیکھ لی ہے پانامہ لیگس کی وجہ سے درجنوں ہلاکتیں بھول چکا ہے ہسپتالوں میں لوگ مر رہے ہیں میاں برادران اورنج ٹرین اور میٹرو بسیں بنا رہے ہیں یہ بات تحریک انصاف کے راہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے چک 105 کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہی انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے انسان سے زیادہ اپر پنجاب کا کتا پیارا ہے پنجاب اسمبلی کے با ہر دھرنا دیں گئے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے پی ٹی آئی کروڑ لعل عیسن کے ایم پی اے عبدالمجید خان نیازی کے والد الحاج عبدالواحد خان نیازی کی وفات پر ان سے تعزیت کی بعد ازاں کروڑ لعل عیسن میں زیر علاج چک نمبر105 کے زہریلی مٹھائی کھانے والے افراد کی عیادت کی چک نمبر105 کے عمر حیات اور سجاد حسین گھر بھی گئے جہاں ایک ہی گھر کے زہریلی مٹھائی کھانے والے 13افرادکی ہلاکتیں ہوئیں مرنے والے افراد کے ورثا ء کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انتہائی افسوس ناک وقعہ ہے جس میں درجنوں افراد جابحق ہوئے ہیں انھوں نے کہاکہ لمحہ فکر ہے کہ ہسپتال جانے والے ہی افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں کیونکہ تمام ہسپتالوں میں کوئی انتظامات علاج ومعالجہ اور تشخیص کے نہیں ہوئے بلکہ ڈندھک ٹپاؤ کی بنیادپر ان زہریلی مٹھائی کھانے والوں کو دیکھا گیا ہے اور علاج و تشخیص کئے بغیر درجنوں افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے انھوں نے کہاکہ ہسپتالوں کے اندر ان مریضوں کے ساتھ جانوروں جیساسلوک کیا گیا ہےجس کی وجہ اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں انھوں نے کہاکہ ہمیںیہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مٹھائی اس قدر زہریلی نہیں تھیں جس مقدار میں افراد جابحق ہوئے ہیں انھوں نے کہاکہ یہ ہلاکتیں محکمہ صحت کے اہلکاروں اور پنجاب حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے رونما ہوئے ہیں کیونکہ ان کی کوئی علاج معالجہ نہیں ہوا اگر علاج معالجہ بر وقت ہوتا بہت سے انسانی جانوں کو بچایا جاسکتا تھا انھوں نے کہاکہ حکومت اورنج ٹرین اور لاہور کی پلوں پر اربو ں روپے خرچ کر رہی ہے لیکن 10کروڑ آبادی کے ہسپتالوں کا بُرا حال ہے حکومت اپنی ترجیح تبدیل کرے اورقیمتی انسانی جانوں کو اہمیت دے انھوں نے کہاکہ حکومت پنجاب ڈائریکٹر ہیلتھ ایم ایس نشتر ہسپتال ای ڈی او ہیلتھ لیہ اور ڈی سی او لیہ اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن کو فوری معطل کرکے سانحہ کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا جاءے جو اس سانحہ کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور قرار وا قعی سزا دی جائے انھوں نے کہاکہ ہم یہ بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ زہریلی مٹھا ئی کھانے والے دیگر 53 متاثرین کو لاہور یا اسلام آباد کے کسی اچھے ہسپتال میں شفٹ کیا جائے اور جہاں انکا علاج معالجہ بھی فری ہو ان کے خون کے نمونہ جات بیرونی ملک بھیجے جائے انھوں نے کہاکہ انسداد ملاوٹ مہم کے نتائج بھی عوام کے سامنے آرہے ہیں یہ درجنوں ہلاکتیں گڈ گورننس کا منہ بولتا ثبوت ہیں انھوں نے کہا 6 روز گزرنے کے باوجود کوئی کارگرگی نہیں ہے صفر جمع صفر ہے پانامہ لیکس کی رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ موجودہ حکومت کرپٹ ترین حکومت ہے وزیر اعلیٰ کو فوری اس واقعہ جائزہ لینا چایئے انھوں نے کہاکہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ پانامہ لیکس کی وجہ سے قیمتی انسانی زندگی کو چیکوں تک محدود کر رکھا ہے انھوں نے کہاکہ مرنے والوں کو 3,3/5,5لاکھ روپے دیئے جاتے ہیں مگر ان کے وجود کو آج تک ختم نہیں کیا گیا انھوں کہاکہ پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرائی گئی ہے اور اسمبلی کے فلور پر اس مسلہ کو اٹھا جائے گا عبدالمجید خان نیازی نے کہاکہ میاں برادران کے نزدیک جنوبی پنجاب کے ا نسان کی قیمت اپر پنجاب کے کتے سے بھی کم ہے انھوں نے کہاکہ اگر اپر پنجاب میں انتی تعداد میں کتے بھی مرتے تو وزیر اعلیٰ پورے صوبے میں ایمرجنسی لگالیتے مگر یہاں کے 25افراد کی ہلاکتوں کے باجود ایک تعزیتی بیان تک نہ دے سکے انھوں نے کہاکہ تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے او آئندہ ر اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر دھرنا دیں گئے مرنے والیوں کے ورثا نے بتایا کہ لیہ ہسپتال اور ملتان ہسپتال میں ڈاکٹروں کا رویہ اور سلوک انتہائی نا رو رہا اور تمام اموات ڈاکٹروں کی وجہ سے ہوئی ہیں انھوں کہاکہ جن لوگوں نے پرائیویٹ ہسپتالوں سے علاج کروایابچ گئے جبکہ سرکاری ہسپتالوں میں پہنچنے والوں کو کندھوں پر گھروں لائے ہیں سابق صدر بار سردار غلام عباس خان سیہڑ ایڈووکیٹ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ یہ سانحہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے انھوں کہا کہ ڈائیریکٹر ہیلتھ، ایم ایس نشتر ملتان کا تعلق بھی ضلع لیہ کے شہر فتح پور سے ہے اور اس قدر ہلاکتوں کا ہونا بد قسمتی ہی ہے اس موقع پر ضلعی صدر یاسر عرفات تحصیل صدر رانا عثمان ،انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر حاجی مختار حسین نائب صدر سید ممتاز حسین شاہ جنرل سکریٹری ڈاکٹر احسان الہیٰ شیخ بھی ہمراہ تھے
رپورٹ ۔ ظاہر شاہ پریس رپورٹر کروڑ لعل عیسن