چک , 105 زہریلی مٹھائی سے ہلاکتیں،پولیس کی کاروائی، تفتیش کا دائرہ وسیع
مقبول ٹریڈرزچوک اعظم کے مالک مقبول جٹ اوراسکے بھائی وسیم نے اپنے گھر میں پلانٹ لگایاہواتھااوروہیں پر ڈرون کی تیاری اورپیکنگ وغیرہ کرتے تھے پولیس نے رات گئے ڈرون کوتیارکرنے والے پلانٹ پر چھاپہ مارکرکافی مقدارمیں ساشے ،پیکنگ کا سامان ،پلانٹ اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے لی ہیں
وقوعہ میں اہم پیش رفت، 5مزیداشخاص زیرحراست،حراست میں لئے گئے اشخاص میں محکمہ زراعت کا اہلکاربھی شامل(ڈرون)تیارکرنے والاپلانٹ سیل، واقعے کے ذمہ دار تمام افرادکوکٹہرے میں لایاجائے گا۔ڈی پی او
لیہ ( صبح پا کستان) فتح پور کے نوا حی علا قہ چک 105 میں زہریلی مٹھائی سے ہونے والی ہلاکتوں کے وقوعہ کی تفتیش کاپولیس نے دائرہ کاروسیع کیاہواہے پولیس نے موقع سے قبضہ میں لئے گئے (ڈرون)کی بابت تفتیش وتحقیق کاآغاز کیاتو اہم پیش رفت ہوئی اور پولیس نے اس سلسلے میں 5مزیداشخاص کو بھی حراست میں لے لیا جبکہ حراست میں لئے گئے اشخاص میں محکمہ زراعت کا فیلڈاسسٹنٹ بھی شامل ہے مذکورہ (ڈرون)چوک اعظم میں ہی تیارکی جاتی تھی مذکورہ ڈرون تیارکرنے کیلئے مقبول ٹریڈرزچوک اعظم کے مالک مقبول جٹ اوراسکے بھائی وسیم نے اپنے گھر میں پلانٹ لگایاہواتھااوروہیں پر ڈرون کی تیاری اورپیکنگ وغیرہ کرتے تھے پولیس نے رات گئے ڈرون کوتیارکرنے والے پلانٹ پر چھاپہ مارکرکافی مقدارمیں ساشے ،پیکنگ کا سامان ،پلانٹ اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے لی ہیں پولیس نے نہ صرف پلانٹ بلکہ ملتان روڈپر واقع مقبول ٹریڈرزکی دوکان کو بھی سیل کرادیا ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمدعلی ضیاء نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ جاں بحق ہونے والے افرادکوواپس تونہیں لایاجاسکتامگران کے لواحقین کو فراہمی انصاف ہمارافرض عین ہے اور اس ضمن میں تمام ترپہلوؤں کو مدنظررکھتے ہوئے تفتیش کی جارہی ہے ضلعی انتظامیہ سے بھی مسلسل رابطے میں ہیں انھوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ مہارت کے حامل ہومیسائیڈیونٹ اورقابل پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تفتیش کررہی ہے اوروہ براہ راست خود تفتیش کی نگرانی کررہے ہیں انھوں نے کہا کہ تفتیش کادائرہ کاروسیع کیاہواہے زیرحراست اشخاص سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے او روقوعے میں جوبھی ملوث پایاگیااس سے کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی اورتمام ذمہ داران کا کٹہرے میں لایاجائے گا ۔