• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

صدر محسن عدیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی نئی باڈی کا پہلا مشترکہ اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری

webmaster by webmaster
فروری 1, 2026
in جنوبی پنجاب
0
صدر محسن عدیل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کی نئی باڈی کا پہلا مشترکہ اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری

لیہ (پ ر)ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب، انجمن صحافیان، ایمرا کے صدور و سیکرٹریز، گورننگ باڈی اور مجلس عاملہ کے چیئرمین و وائس چیئرمین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ نئی منتخب باڈی کے چارج سنبھالنے کے بعد یہ پہلا باضابطہ اجلاس تھا۔
اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں ایجنڈے کے مطابق آڈیٹوریم کے قیام، تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی، مستقبل میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف تجاویز، ٹیبل آئٹمز اور دیگر ضروری امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل چوہدری نے کی جبکہ کنوینئر جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود شوق تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے موجودہ ہال کو جدید سمعی و بصری آلات سے آراستہ ملٹی پرپز آڈیٹوریم میں تبدیل کیا جائے گا، جو ضلع لیہ کا پہلا جدید آڈیٹوریم ہوگا۔ اس آڈیٹوریم میں نہ صرف پریس کلب کی تقریبات بلکہ علمی ادبی سیاسی سرگرمیوں کی ترویج و احیاء کے لیے عوام کو سہولت حاصل ہوگی جس میں سرکاری و غیر سرکاری سیمینارز، پریس کانفرنسز، آگاہی سیشنز، تربیتی پروگرامز، ثقافتی و مذہبی تقریبات بھی منعقد کی جا سکیں گی۔آڈیٹوریم کی تعمیر کے حوالے سے رانا خالد محمود شوق، تنویر احمد خان، فرید اللہ چوہدری، مرزا گلزار بیگ، محمد یعقوب مرزا، اظہر زیدی، مہر کامران تھند، سید عمران علی شاہ، ملک فیض بھلر اور دیگر عہدیداران نے تجاویز پیش کیں، جنہیں اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل چوہدری نے کہا:
“صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں، انہیں درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ہم ہر وقت موجود ہیں۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب نہ صرف پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے امور پر آگاہی فراہم کر رہا ہے بلکہ ضلع لیہ کے مسائل بھی اعلیٰ حکام اور حکمرانوں تک پہنچا رہا ہے۔ ضلع بھر کے صحافیوں کا مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار قابلِ تحسین ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی پرپز آڈیٹوریم کی تکمیل ضلع لیہ کے لیے ایک شاندار اور دیرپا اثاثہ ثابت ہوگی، جہاں ون ونڈو بنیاد پر مختلف تقریبات، تربیتی سیشنز اور آگاہی پروگرامز منعقد کیے جا سکیں گے۔جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود شوق نے اپنے خطاب میں کہا “ڈسٹرکٹ پریس کلب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری ترجیح ہے۔ آڈیٹوریم کا قیام صحافی برادری کے ساتھ ساتھ پورے ضلع کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگا۔ ہم صحافیوں کی فلاح، تحفظ اور عزتِ نفس کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔اجلاس میں گزشتہ دنوں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں صحافی شہزاد گجر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ صدر محسن عدیل چوہدری نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ وہ اور جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود شوق لمحہ بہ لمحہ پولیس اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

Post Views: 18
Tags: layyah news
Previous Post

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

Next Post

لیہ ۔گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان حسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

Next Post
لیہ ۔گزشتہ روز  فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان حسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

لیہ ۔گزشتہ روز فائرنگ سے قتل ہونے والے نوجوان حسن کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لیہ (پ ر)ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں ڈسٹرکٹ پریس کلب، انجمن صحافیان، ایمرا کے صدور و سیکرٹریز، گورننگ باڈی اور مجلس عاملہ کے چیئرمین و وائس چیئرمین کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔ نئی منتخب باڈی کے چارج سنبھالنے کے بعد یہ پہلا باضابطہ اجلاس تھا۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ بعد ازاں ایجنڈے کے مطابق آڈیٹوریم کے قیام، تزئین و آرائش کی منصوبہ بندی، مستقبل میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف تجاویز، ٹیبل آئٹمز اور دیگر ضروری امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل چوہدری نے کی جبکہ کنوینئر جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود شوق تھے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب کے موجودہ ہال کو جدید سمعی و بصری آلات سے آراستہ ملٹی پرپز آڈیٹوریم میں تبدیل کیا جائے گا، جو ضلع لیہ کا پہلا جدید آڈیٹوریم ہوگا۔ اس آڈیٹوریم میں نہ صرف پریس کلب کی تقریبات بلکہ علمی ادبی سیاسی سرگرمیوں کی ترویج و احیاء کے لیے عوام کو سہولت حاصل ہوگی جس میں سرکاری و غیر سرکاری سیمینارز، پریس کانفرنسز، آگاہی سیشنز، تربیتی پروگرامز، ثقافتی و مذہبی تقریبات بھی منعقد کی جا سکیں گی۔آڈیٹوریم کی تعمیر کے حوالے سے رانا خالد محمود شوق، تنویر احمد خان، فرید اللہ چوہدری، مرزا گلزار بیگ، محمد یعقوب مرزا، اظہر زیدی، مہر کامران تھند، سید عمران علی شاہ، ملک فیض بھلر اور دیگر عہدیداران نے تجاویز پیش کیں، جنہیں اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب محسن عدیل چوہدری نے کہا: “صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں، انہیں درپیش مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ہم ہر وقت موجود ہیں۔ ڈسٹرکٹ پریس کلب نہ صرف پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوامی فلاح و بہبود کے امور پر آگاہی فراہم کر رہا ہے بلکہ ضلع لیہ کے مسائل بھی اعلیٰ حکام اور حکمرانوں تک پہنچا رہا ہے۔ ضلع بھر کے صحافیوں کا مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار قابلِ تحسین ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی پرپز آڈیٹوریم کی تکمیل ضلع لیہ کے لیے ایک شاندار اور دیرپا اثاثہ ثابت ہوگی، جہاں ون ونڈو بنیاد پر مختلف تقریبات، تربیتی سیشنز اور آگاہی پروگرامز منعقد کیے جا سکیں گے۔جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود شوق نے اپنے خطاب میں کہا “ڈسٹرکٹ پریس کلب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہماری ترجیح ہے۔ آڈیٹوریم کا قیام صحافی برادری کے ساتھ ساتھ پورے ضلع کے لیے ایک بڑی سہولت ہوگا۔ ہم صحافیوں کی فلاح، تحفظ اور عزتِ نفس کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔اجلاس میں گزشتہ دنوں فائرنگ کے افسوسناک واقعہ میں صحافی شہزاد گجر کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔ صدر محسن عدیل چوہدری نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ وہ اور جنرل سیکرٹری رانا خالد محمود شوق لمحہ بہ لمحہ پولیس اور متعلقہ حکام سے رابطے میں ہیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.