ملتان:( صبح پاکستان ) چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کے ہمراہ ہیڈ...
Read moreDetailsلیہ [صبح پا کستان } بانی تحریک انصاف پا کستان عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہو ئے لیہ...
Read moreDetailsلیہ( صبح پاکستان ) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پر پانی...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان ): رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے حلقہ پی پی 288 کے عوام...
Read moreDetailsلیہ{ صبح پا کستان }محلہ قادر آباد کی گلی اتفاق کلاتھ والی تجاوزات کا شکار ہو گءی ،گلی میں جگہ...
Read moreDetailsہ( صبح پاکستان )حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں آبادی اور وسائل میں توازن، چھوٹ خاندان بارے عوامی...
Read moreDetailsملتان (صبح پاکستان ) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (PCCC) اور کاٹن کمشنر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ...
Read moreDetailsلیّہ (صبح پاکستان) لیہ کے ڈبل شاہ عبدالحئی تونگر کے فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت این سی سی آئی...
Read moreDetailsیہ،( صبح پاکستان )جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلہ میں اختتامی کرکٹ میچ ڈی سی الیون اور ڈیپارٹمنٹس الیون کے...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان ( صبح پا کستان ): حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں طغیانی کی صورت حال کے...
Read moreDetailsوفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsملتان (صبح پاکستان ) صوبائی وزیر تعلیم و انچارج فلڈ آپریشن ملتان ڈویژن رانا سکندر حیات نے گزشتہ روز ملتان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور فلڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے صوبائی وزیر کو متاثرین کی بحالی اور ریلیف آپریشنز پر آگاہ کیا۔
وزیر تعلیم نے ہیڈ محمد والا بریچنگ سیکشن کا معائنہ کیا اور فلڈ کیمپس میں قائم سکول میں بچوں سے ملاقات کرکے ان میں تحائف تقسیم کیے۔ رانا سکندر حیات نے خیموں میں جا کر متاثرہ شہریوں کے مسائل بھی سنے اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ وزیراعلیٰ خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لے چکی ہیں۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور پولیس نے دن رات ایک کر کے ہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ریاست اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے متاثرین کی مکمل کفالت کرے گی اور حکومت پنجاب ان کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔
کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے بتایا کہ دریائے چناب میں سیلابی پانی کی سطح میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ بستی جھگوں والا، اکبر بند، سکندری نالہ اور شیر شاہ بندوں کے قریب پانی کی سطح میں بھی کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں 93 فلڈ ریلیف کیمپس مکمل فعال ہیں اور وہاں تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد اور 5 لاکھ سے زائد مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے جاچکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ بستی گاگراں کے زمیندارہ بند کے علاوہ کسی بند کے ٹوٹنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دریائے چناب کا سیلابی ریلا آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید کم ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ عوامی مفاد میں تاحال ہیڈ محمد والا روڈ اور شیر شاہ بند کو بریچ کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، جبکہ ٹیکنیکل بریچنگ کمیٹی ہر دو گھنٹے بعد میٹنگ کر کے صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔
دورے کے دوران ممبران صوبائی اسمبلی اقبال سراج، اسامہ فضل، آر پی او کیپٹن (ر) سہیل چوہدری اور سی پی او صادق ڈوگر بھی موجود تھے۔