• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ملتان:چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان کمشنر ملتان ڈویژن کے ہمراہ ہیڈ محمد والا بریچنگ سیکشن کا دورہ

webmaster by webmaster
اگست 30, 2025
in جنوبی پنجاب, ملتان
0
ملتان:چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان کمشنر ملتان ڈویژن کے ہمراہ ہیڈ محمد والا بریچنگ سیکشن کا دورہ

ملتان:( صبح پاکستان ) چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کے ہمراہ ہیڈ محمد والا بریچنگ سیکشن کا دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو اور محکمہ ایریگیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر عامر کریم خاں نے چیئرمین این ایچ اے کو سیلابی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب میں اگلے دو روز میں آٹھ لاکھ کیوسک کا ریلا متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 84 فلڈ ریلیف کیمپس مکمل طور پر فعال ہیں، جہاں متاثرہ افراد کے لیے خوراک، ادویات، طبی سہولیات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ انتظامی رابطے کو مؤثر بنانے کے لیے ہر ضلع میں اے ڈی سی ریونیو کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈویژن کی سطح پر ایڈیشنل کمشنرز کو بھی فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے تاکہ امدادی اور انخلائی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا سکے۔
چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ متاثرہ آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

Tags: multan news
Previous Post

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرتار پورگوردوارہ میں نکاسی آب چند گھنٹوں میں مکمل،جنم استھان کے تمام حصے مکمل طورپر صاف, تین چار دن میں سکھ یاتریوں کیلئے کھول دیا جائیگا

Next Post

حکومت دریائے سندھ کے نشیبی علاقہ کو آفت زدہ علاقہ قرار دے ۔ سردار بہادر خان سیہڑ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

ملتان:( صبح پاکستان ) چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کے ہمراہ ہیڈ محمد والا بریچنگ سیکشن کا دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو اور محکمہ ایریگیشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
کمشنر عامر کریم خاں نے چیئرمین این ایچ اے کو سیلابی صورتحال اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب میں اگلے دو روز میں آٹھ لاکھ کیوسک کا ریلا متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ 84 فلڈ ریلیف کیمپس مکمل طور پر فعال ہیں، جہاں متاثرہ افراد کے لیے خوراک، ادویات، طبی سہولیات اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ انتظامی رابطے کو مؤثر بنانے کے لیے ہر ضلع میں اے ڈی سی ریونیو کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈویژن کی سطح پر ایڈیشنل کمشنرز کو بھی فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے تاکہ امدادی اور انخلائی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا سکے۔
چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے موقع پر انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ کی تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ متاثرہ آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.