کروڑلعل عیسن( صبح پاکستان ) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان سیہڑ نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت دریاے سندھ کے علاقہ نشیب کو آفر زادہ قرار دے .
سوشل میڈیا پر دیے گیے اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ پاکستان میں سب سے بڑا دریا ہے اور سب سے بڑے سیلاب لے آتا ہے۔اور سب سے زیادہ دریا بردی بھی کرتا ہے۔ مگر کبھی ریلیف کیمپ نظر نہیں آئے ہاں البتہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت 2010 میں پیپلزپارٹی نے سیلاب زدگان کی بے پناہ مدد کی تھی جسے لوگوں نے ابھی تک یاد رکھا ہوا ہے۔ ابھی بھی ضرورت اس چیز کی ہے کہ میانوالی سے لے کر راجن پور تک لوگوں کے دکھ کا مداوا کیا جائے۔ ان علاقوں کو آفت زدہ قرار دے کر مالیہ اور دیگر ٹیکس معاف کیئے جائیں ۔ جانوروں کا چارہ مہیا کیا جائے اور لوگوں کو اگلی فصل کی کاشت کے لیے بخیر سود کے قرض مہیا کیئے جائیں۔ بنکوں کی اقساط معاف کی جائیں یا موخر کی جائیں۔ دریا بردی کے شکار لوگوں کو ساڈھے بارہ ایکڑ اراضی گزارہ یونٹ کے حوالے سے اسٹیٹ لینڈ دی جائے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملتان میں کھلی کچہری،چیئرپرسن وزیر اعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سنیں
لاہور{ صبح پا کستان} وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پروزیراعلی شکایات سیل کی ٹیم نے ضلع ملتان...
Read moreDetails







