ملتان:(صبح پاکستان) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں انتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ نے ریسکیو، ریلیف اور فصلوں کے نقصانات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ اب تک 541,617 سے زائد افراد متاثر یا محفوظ مقامات پر منتقل کیے جا چکے ہیں جبکہ 215 ریلیف کیمپس تمام ڈویژنز میں قائم کیے گئے ہیں جو خوراک اور ادویات سے مکمل طور پر لیس ہیں۔ ملتان ڈویژن میں 409,000 سے زائد افراد کا انخلا کیا گیا اور 88 کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 6,800 افراد متاثر ہوئے اور 23,000 سے زائد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جہاں 76 کیمپس فعال ہیں۔ بہاولپور ڈویژن میں 125,000 سے زائد افراد کا انخلا کیا گیا اور 51 کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔
سیلاب نے جنوبی پنجاب میں 499,260 ایکڑ زیرِ کاشت زمین کو تباہ کیا ہے۔ سب سے زیادہ نقصان بہاولپور ڈویژن میں ہوا جہاں 386,263 ایکڑ متاثر ہوا۔ ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 65,752 ایکڑ اور ملتان ڈویژن میں 47,245 ایکڑ زمین تباہ ہوئی ہے۔










