• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ جمخانہ میں ممبرشپ لانچنگ تقریب کا انعقاد ، ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی مہمانانِ خصوصی تھَے

webmaster by webmaster
جولائی 11, 2026
in جنوبی پنجاب, لیہ نیوز
0
لیہ جمخانہ میں ممبرشپ لانچنگ تقریب  کا انعقاد ، ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی مہمانانِ خصوصی  تھَے

لیہ( صبح پا کستان )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع لیہ میں شہریوں کو جدید تفریحی، سماجی اور کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرانے سول کلب کی جگہ زیرِ تعمیر جدید لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں لیہ جمخانہ میں ممبرشپ لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید، اسسٹنٹ کمشنرز، مختلف محکموں کے افسران، کاروباری و سماجی شخصیات، کلب ممبران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہریوں نے لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کے حصول میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ابتدائی 100 ممبران کے لیے خصوصی رعایت کے تحت ممبرشپ فیس 2 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ابتدائی 100 ممبران کے بعد ممبرشپ حاصل کرنے والوں کے لیے فیس 3 لاکھ روپے ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ منصوبے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اسے آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیہ جمخانہ میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کو یکجا کرتے ہوئے شہریوں کے لیے جدید اور معیاری سہولیات شامل کی گئی ہیں جن میں سوئمنگ پول، بیڈمنٹن کورٹ، ٹیبل ٹینس، دیگر ان ڈور گیمز، جدید جم، کیفے ٹیریا، اوپن روف کیفے ٹیریا، گیسٹ رومز اور واکنگ ٹریک شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیہ جمخانہ میں شہریوں اور خاندانوں کی بنیادی تفریحی، سماجی اور کھیلوں کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ منصوبے کو جدید تقاضوں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبرشپ کے آغاز پر شہریوں کی جانب سے بھرپور اور حوصلہ افزا ردِعمل سامنے آیا ہے ڈاکٹرز، پروفیسرز، تاجر برادری، کاروباری و سماجی شخصیات اور معاشرے کے دیگر تمام طبقات لیہ جمخانہ کی ممبرشپ حاصل کریں اور اس کے بانی ممبران کا حصہ بنیں۔ ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ جمخانہ محض کھیلوں اور تفریح کی سہولت نہیں بلکہ شہریوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سرکاری افسران کے درمیان باہمی روابط، مثبت میل جول اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگ مختلف طبقات اور حکومتی نمائندوں کے باہمی رابطے سے شہری مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے قابل عمل حل تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں لیہ جمخانہ کی سہولیات اور دائرۂ کار کو مزید وسعت دی جائے گی اور منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلع کے شہری اس جدید سہولت سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے لیہ جمخانہ کے قیام کو ضلع کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں، صحت مند تفریح اور مثبت سماجی سرگرمیوں کا فروغ نوجوان نسل کی کردار سازی اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تقریب کے شرکاء نے پرانے سول کلب کی جگہ جدید لیہ جمخانہ کے قیام اور ممبرشپ کے آغاز کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ ضلع لیہ میں جدید شہری سہولیات، صحت مند تفریح، کھیلوں اور مثبت سماجی سرگرمیوں کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Post Views: 48
Tags: layyah news
Previous Post

صبح پاکستان ۔۔۔ بتاریخ 9جولائی 2026

Next Post

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک
قومی/ بین الاقوامی خبریں

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

by webmaster
جولائی 11, 2026
0

کوئٹہ: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ "آپریشن شعبان" بھرپور انداز میں...

Read moreDetails
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
نوجوان  سب سے پہلے پاکستان کو اہمیت دیں:وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا پرواز کارڈ کے کامیاب امیدواروں سے خطاب

جون 25, 2026
لیہ( صبح پا کستان )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع لیہ میں شہریوں کو جدید تفریحی، سماجی اور کھیلوں کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے پرانے سول کلب کی جگہ زیرِ تعمیر جدید لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلہ میں لیہ جمخانہ میں ممبرشپ لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر عابدہ فرید، اسسٹنٹ کمشنرز، مختلف محکموں کے افسران، کاروباری و سماجی شخصیات، کلب ممبران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران شہریوں نے لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کے حصول میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ ابتدائی 100 ممبران کے لیے خصوصی رعایت کے تحت ممبرشپ فیس 2 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ابتدائی 100 ممبران کے بعد ممبرشپ حاصل کرنے والوں کے لیے فیس 3 لاکھ روپے ہوگی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ جمخانہ کی ممبرشپ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ منصوبے کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور اسے آئندہ چھ ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لیہ جمخانہ میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کو یکجا کرتے ہوئے شہریوں کے لیے جدید اور معیاری سہولیات شامل کی گئی ہیں جن میں سوئمنگ پول، بیڈمنٹن کورٹ، ٹیبل ٹینس، دیگر ان ڈور گیمز، جدید جم، کیفے ٹیریا، اوپن روف کیفے ٹیریا، گیسٹ رومز اور واکنگ ٹریک شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ لیہ جمخانہ میں شہریوں اور خاندانوں کی بنیادی تفریحی، سماجی اور کھیلوں کی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ منصوبے کو جدید تقاضوں اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبرشپ کے آغاز پر شہریوں کی جانب سے بھرپور اور حوصلہ افزا ردِعمل سامنے آیا ہے ڈاکٹرز، پروفیسرز، تاجر برادری، کاروباری و سماجی شخصیات اور معاشرے کے دیگر تمام طبقات لیہ جمخانہ کی ممبرشپ حاصل کریں اور اس کے بانی ممبران کا حصہ بنیں۔ ڈپٹی کمشنر لیہ آصف علی ڈوگر نے کہا کہ لیہ جمخانہ محض کھیلوں اور تفریح کی سہولت نہیں بلکہ شہریوں، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سرکاری افسران کے درمیان باہمی روابط، مثبت میل جول اور سماجی سرگرمیوں کے فروغ کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ثابت ہوگ مختلف طبقات اور حکومتی نمائندوں کے باہمی رابطے سے شہری مسائل کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے اور ان کے قابل عمل حل تلاش کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں لیہ جمخانہ کی سہولیات اور دائرۂ کار کو مزید وسعت دی جائے گی اور منصوبے کی تکمیل کے بعد ضلع کے شہری اس جدید سہولت سے بھرپور استفادہ کر سکیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ حسن جاوید بھٹی نے لیہ جمخانہ کے قیام کو ضلع کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں، صحت مند تفریح اور مثبت سماجی سرگرمیوں کا فروغ نوجوان نسل کی کردار سازی اور صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تقریب کے شرکاء نے پرانے سول کلب کی جگہ جدید لیہ جمخانہ کے قیام اور ممبرشپ کے آغاز کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ ضلع لیہ میں جدید شہری سہولیات، صحت مند تفریح، کھیلوں اور مثبت سماجی سرگرمیوں کے فروغ میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.