• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

نان بی ٹی کپاس کی تحقیق میں تیزی اور میکانائزڈ فارمنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر خادم حسین

webmaster by webmaster
اگست 24, 2025
in جنوبی پنجاب, ملتان
0
نان بی ٹی کپاس کی تحقیق میں تیزی اور میکانائزڈ فارمنگ وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈاکٹر خادم حسین

ملتان (صبح پاکستان ) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (PCCC) اور کاٹن کمشنر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر خادم حسین نے کہا ہے کہ کپاس کی تحقیق اور پیداوار کے لیے نان بی ٹی اقسام سے متعلق سرگرمیوں میں تیزی اور میکانائزڈ فارمنگ پر بھرپور توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ آج سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (CCRI) ملتان کے دورے کے دوران زرعی سائنسدانوں اور محققین سے گفتگو کر رہے تھے۔ڈاکٹر خادم حسین نے کہا کہ زرعی تحقیق میں ہارڈ ورک کے ساتھ ساتھ اسمارٹ ورک کی طرف بڑھنا ناگزیر ہے تاکہ کپاس کی پیداوار میں تسلسل کے ساتھ بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں کپاس کی نان بی ٹی اقسام پر تحقیق و ترقی کو فروغ دینا لازمی ہے تاکہ بدلتے ہوئے زرعی و موسمی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان، صباحت حسین نے ادارے میں جاری تحقیقی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ میکانائزڈ فارمنگ کے محدود پیمانے پر کامیاب تجربات کا آغاز کر چکا ہے۔ ان میں کپاس کی آخری چنائی کے بعد باقی ماندہ ٹینڈوں کی مکینیکل بول پکر کے ذریعے چنائی، کپاس کے تجرباتی کھیتوں میں ڈرون سپرے ٹرائلز، اور ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ ٹیکنالوجی بذریعہ Bed cum drill planter شامل ہیں۔ مزید برآں، انٹرکراپنگ کے لیے مونگ بین کے تجربات بھی کامیابی سے جاری ہیں۔

ڈاکٹر خادم حسین نے دورے کے دوران شعبہ ایگرانومی کے علاوہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اور سائٹو جینیٹکس شعبہ جات کے تحقیقی پلاٹس کا معائنہ بھی کیا۔ انہیں رس چوسنے والے کیڑوں خصوصاً سفید مکھی اور کپاس کے پتے مروڑ وائرس (CLCV) کے خلاف تیار کردہ ہائی ٹولرینٹ ایڈوانس بریڈنگ میٹیریل کے ساتھ ساتھ گلائفو ریزسٹینس میٹیریل بھی دکھایا گیا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی جانب سے کپاس کی تحقیق و ترقی کے فروغ کے لیے جاری کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ادارے کے سائنسدانوں کی محنت مستقبل میں کپاس کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر سی سی آر آئی کے زرعی سائنسدان، محققین اور دیگر ٹیکنیکل فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھا

Tags: multan news
Previous Post

وزیر داخلہ محسن نقوی کی رائیونڈ آمد ، تبلیغی جماعت کے اکابرین سے ملاقات، ویزا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

Next Post

شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کےلئے ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کا 12 مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025

ملتان (صبح پاکستان ) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (PCCC) اور کاٹن کمشنر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈاکٹر خادم حسین نے کہا ہے کہ کپاس کی تحقیق اور پیداوار کے لیے نان بی ٹی اقسام سے متعلق سرگرمیوں میں تیزی اور میکانائزڈ فارمنگ پر بھرپور توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وہ آج سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ (CCRI) ملتان کے دورے کے دوران زرعی سائنسدانوں اور محققین سے گفتگو کر رہے تھے۔ڈاکٹر خادم حسین نے کہا کہ زرعی تحقیق میں ہارڈ ورک کے ساتھ ساتھ اسمارٹ ورک کی طرف بڑھنا ناگزیر ہے تاکہ کپاس کی پیداوار میں تسلسل کے ساتھ بہتری لائی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے وقت میں کپاس کی نان بی ٹی اقسام پر تحقیق و ترقی کو فروغ دینا لازمی ہے تاکہ بدلتے ہوئے زرعی و موسمی چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سی سی آر آئی ملتان، صباحت حسین نے ادارے میں جاری تحقیقی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ ادارہ میکانائزڈ فارمنگ کے محدود پیمانے پر کامیاب تجربات کا آغاز کر چکا ہے۔ ان میں کپاس کی آخری چنائی کے بعد باقی ماندہ ٹینڈوں کی مکینیکل بول پکر کے ذریعے چنائی، کپاس کے تجرباتی کھیتوں میں ڈرون سپرے ٹرائلز، اور ہائی ڈینسٹی پلانٹنگ ٹیکنالوجی بذریعہ Bed cum drill planter شامل ہیں۔ مزید برآں، انٹرکراپنگ کے لیے مونگ بین کے تجربات بھی کامیابی سے جاری ہیں۔

ڈاکٹر خادم حسین نے دورے کے دوران شعبہ ایگرانومی کے علاوہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اور سائٹو جینیٹکس شعبہ جات کے تحقیقی پلاٹس کا معائنہ بھی کیا۔ انہیں رس چوسنے والے کیڑوں خصوصاً سفید مکھی اور کپاس کے پتے مروڑ وائرس (CLCV) کے خلاف تیار کردہ ہائی ٹولرینٹ ایڈوانس بریڈنگ میٹیریل کے ساتھ ساتھ گلائفو ریزسٹینس میٹیریل بھی دکھایا گیا۔

چیف ایگزیکٹو پی سی سی سی نے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی کی جانب سے کپاس کی تحقیق و ترقی کے فروغ کے لیے جاری کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ادارے کے سائنسدانوں کی محنت مستقبل میں کپاس کی بحالی کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر سی سی آر آئی کے زرعی سائنسدان، محققین اور دیگر ٹیکنیکل فیلڈ اسٹاف بھی موجود تھا

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.