• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری ضلع لیہ کے نشیبی علاقوں کا دورہ ،شاہ والا، کھوکھر والا، گجی والا اور چانڈیہ والا موضع کا بھی تفصیلی معائنہ

webmaster by webmaster
اگست 19, 2025
in جنوبی پنجاب, ڈیرہ غازی خان
0
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری ضلع لیہ کے نشیبی علاقوں کا دورہ ،شاہ والا، کھوکھر والا، گجی والا اور چانڈیہ والا موضع کا بھی تفصیلی معائنہ

ڈیرہ غا زیخان ( صبح پا کستان ): حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں طغیانی کی صورت حال کے پیشِ نظر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری ضلع لیہ کے نشیبی علاقوں میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے حفاظتی بند، ریسکیو پوائنٹس اور طبی و ویٹرنری کیمپوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، ایکسیئن انہار، سی ای او ہیلتھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے بکھری احمد خان کے مقام پر دریائی کٹاؤ روکنے کے لئے لگائی جانے والی پتھر کی پچنگ کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شاہ والا، کھوکھر والا، گجی والا اور چانڈیہ والا موضع کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم فلڈ کیمپس و ریسکیو پوائنٹس، ہیلتھ اور وٹرنری کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے ادویات اور ویکسین کی دستیابی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے لوگوں اور مال مویشیوں کے انخلاء کے لئے ریسکیو 1122 کی تیاریوں کو بھی سراہا اور ہدایت کی کہ پانی اترنے تک افسران اور فیلڈ اسٹاف ریسکیو پوائنٹس پر موجود رہیں تاکہ عوام کو علاج معالجہ اور ریلیف کی بہترین سہولت میسر ہو۔کمشنر ڈی جی خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث نئے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت پنجاب نشیبی علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں 15 اگست کے بعد طغیانی الارمنگ ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام اور مال مویشیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کے لئے دیانتداری سے سروے کر کے رپورٹ کمشنر آفس کو ارسال کی جائے۔ بعد ازاں انہوں نے ہیڈ ریگولیٹری لالہ کریک کا بھی معائنہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے انہیں بریفنگ دی کہ پانی کو ہیڈ ریگولیٹری کے ذریعے کنٹرول کر کے ملحقہ آبادیوں کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے کمشنر ڈی جی خان کے ہنگامی دورے اور حفاظتی انتظامات کے جائزے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے نشیبی علاقوں کے عوام کو بروقت ریلیف فراہم ہوگا۔

Post Views: 84
Tags: d g khan news
Previous Post

سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت کپاس کی نگہداشت بارے صوبائی کمیٹی کا اجلاس

Next Post

MY HOUSE SUITE LAYYAH

Next Post
MY HOUSE SUITE LAYYAH

MY HOUSE SUITE LAYYAH

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

آئین کے  آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات

by webmaster
اگست 22, 2026
0

وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...

Read moreDetails
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

اگست 2, 2026
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

جولائی 8, 2026

ڈیرہ غا زیخان ( صبح پا کستان ): حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں طغیانی کی صورت حال کے پیشِ نظر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری ضلع لیہ کے نشیبی علاقوں میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے حفاظتی بند، ریسکیو پوائنٹس اور طبی و ویٹرنری کیمپوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار، اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان، ایکسیئن انہار، سی ای او ہیلتھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کمشنر اشفاق احمد چوہدری نے بکھری احمد خان کے مقام پر دریائی کٹاؤ روکنے کے لئے لگائی جانے والی پتھر کی پچنگ کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے شاہ والا، کھوکھر والا، گجی والا اور چانڈیہ والا موضع کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران کمشنر نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم فلڈ کیمپس و ریسکیو پوائنٹس، ہیلتھ اور وٹرنری کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے ادویات اور ویکسین کی دستیابی کو تسلی بخش قرار دیا۔ انہوں نے لوگوں اور مال مویشیوں کے انخلاء کے لئے ریسکیو 1122 کی تیاریوں کو بھی سراہا اور ہدایت کی کہ پانی اترنے تک افسران اور فیلڈ اسٹاف ریسکیو پوائنٹس پر موجود رہیں تاکہ عوام کو علاج معالجہ اور ریلیف کی بہترین سہولت میسر ہو۔کمشنر ڈی جی خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث نئے چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت پنجاب نشیبی علاقوں کے عوام کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ میں 15 اگست کے بعد طغیانی الارمنگ ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام اور مال مویشیوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ فصلوں اور مکانات کے نقصانات کے لئے دیانتداری سے سروے کر کے رپورٹ کمشنر آفس کو ارسال کی جائے۔ بعد ازاں انہوں نے ہیڈ ریگولیٹری لالہ کریک کا بھی معائنہ کیا جہاں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے انہیں بریفنگ دی کہ پانی کو ہیڈ ریگولیٹری کے ذریعے کنٹرول کر کے ملحقہ آبادیوں کو محفوظ رکھا جا رہا ہے۔عوامی حلقوں نے کمشنر ڈی جی خان کے ہنگامی دورے اور حفاظتی انتظامات کے جائزے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ان اقدامات سے نشیبی علاقوں کے عوام کو بروقت ریلیف فراہم ہوگا۔

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.