لتان: [صبح پا کستان}:سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو کی زیرِ صدارت ایگریکلچر ہاؤس میں کپاس کی نگہداشت کے حوالے سے صوبائی سطح کی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کپاس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اگیتی کپاس کی چنائی، پیداوار اور کوالٹی پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ صوبہ میں کپاس کی 55 لاکھ گانٹھوں کے حصول کیلئے فیلڈ فارمیشنز کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت 137 جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں جبکہ فیلڈ رپورٹس کے مطابق کپاس کی حالت تسلی بخش ہے۔ انہوں نے کاٹن انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ وہ جننگ فیکٹریوں میں پھٹی کی آمد اور روئی کا درست ریکارڈ مرتب کریں۔مزید برآں، سیکرٹری زراعت پنجاب نے فیلڈ فارمیشنز کو آئندہ 30 دنوں کے دوران کپاس کی بہتر نگہداشت کے لیے خصوصی ٹاسک دئیے اور اس بات پر زور دیا کہ فیلڈ فارمیشنز کاشتکاروں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اورکاشتکاروں کو کپاس کی پیسٹ سکاؤٹنگ، نیوٹریشن اور ایریگیشن مینجمنٹ بارے خصوصی رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ پیداوار اور معیار میں بہتری لائی جا سکے۔سیکرٹری زراعت نے مزید کہا کہ کپاس کو گلابی سنڈی کے حملے سے محفوظ رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کو مؤثر بنایا جائے۔ چنائی کرنے والی خواتین کو تربیت فراہم کی جائے اور اچھی کوالٹی کے حصول کے لیے چنائی ترجیحاً سپروائزرز کی نگرانی میں کرائی جائے۔
اجلاس میں سپشل سیکرٹری زراعت پنجاب آغا نبیل اختر، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت پلاننگ عامر شہزاد کنگ، ڈائریکٹر جنرل زرعی اطلاعات پنجاب نوید عصمت کاہلوں،ڈپٹی سیکرٹری زراعت پلاننگ کاشف بشیر، چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر عابد محمود، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع چوہدری عبدالحمید سمیت ڈویژنل ڈائریکٹرز زراعت توسیع بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










