لیّہ (صبح پاکستان) لیہ کے ڈبل شاہ عبدالحئی تونگر کے فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت
این سی سی آئی اے ملتان کی ٹیم نے عبدالحئی کے فرنٹ مین بلال کنجال کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم بلال کنجال پر آن لائن فراڈ میں ملوث ہونے ۔بنائی گئی جعلی آئی ٹی کمپنیوں کی مدد سے لوگوں سے رقم ہتھیانے کا الزام
این سی سی آئی اے ملتان کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالغفار کے حکم پر سب انسپکٹر سعید احمد نے ملزم کو گرفتار کیا
ملزم بلال کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا ۔۔گرفتاری پر تصویر جاری
عبدالحئی اور 8 ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 138 درج ہے
سجاد کنجال۔۔جنید منظور ۔رئیس احمد اور اشفاق احمد بھی نامزد و مفرور ملزمان میں شامل
این سی سی آئی اے کی ٹیم نے مقدمہ میں دو ملزمان ثمر عباس اور زاہد اقبال کو پہلے ہی گرفتار کر رکھا ہے
مرکزی ملزم عبدالحئی بیرون ملک فرار ہو چکا
ملزمان کیخلاف ادارہ نیب بھی تحقیقات میں مصروف
ملزمان نے فورریکس ٹریڈنگ۔سمٹ اے ایچ ٹریڈنگ۔۔اوپٹارا ٹریڈنگ کے نام سے جعلی کمپنیاں بنائیں اور
عبدالحئی نے فرنٹ مینوں ۔۔منیجر اور سی ای او کی مدد سے تیس فیصد منافع کا لالچ دیکر لوگوں سے بھاری رقوم لوٹیں










