لیہ( صبح پاکستان ) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پر پانی کی سطح میں بتدریج کمی جاری ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل الرٹ ہے۔ دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پر نچلے درجے کا ریلا گزر رہا ہے اور نشیبی علاقوں سے بتدریج پانی واپس دریا میں اتر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات سیلابی صورتحال کے پیش نظر موضع علیانی والا اور تھند کلاں کے دورہ کے موقع پر کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں مواضعات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے قائم ریسکیو کیمپ اور حفاظتی انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ حالات مکمل طور پر نارمل ہونے تک ریسکیو پوائنٹس قائم رہیں گے اور ہیلتھ، وٹرنری کیمپوں سے علاقہ کے عوام کو سروسز کی فراہمی جاری رکھی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نشیبی علاقوں میں ریونیو اور متعلقہ ادارے فصلوں اور انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان کا سروے جلد مکمل کریں اور رابطہ سڑکوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










