لیہ ۔{صبح پا کستان}آزاد کشمیر مہاجر نشستوں پر الیکشن ۔لیہ پو لنگ سٹیشن پر پی پی پی کی 100فی صد کامیابی۔جشن کا سماں ،مٹھائی تقسیم ۔
تفصیل کے مطابق آزاد جموں کشمیر کی مہاجر نشستوں ایل اے 34اور ایل اے 42کے لیے ضلع لیہ میں پولنگ ہوئی ۔منڈی ٹاؤن سکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر 11ووٹوں کے لیے پولنگ ہوئی 11میں سے 6ووٹ کاسٹ ہوئے جو سب پیپلز پارٹی کے امیدواران کو ڈالے گئے ۔
ن لیگ سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی ووٹ نہ مل سکا ۔
پیپلز پارٹی نے پولنگ اسٹیشن کے باہر کیمپ لگایا جس کی نگرانی ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک ریاض حسین سامٹیہ ،لیہ کے امیدوار قومی اسمبلی ملک رمضان بھلر ،امیدوار صوبائی اسمبلی غلام اسحاق خان دستی ،ضلعی جنرل سیکرٹری شفیق خان میرانی اور دیگر عہدے داران نے کی ۔
پیپلز پارٹی کی جیت پر کارکنوں نے جشن منایا اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی گئی ۔
صوبائی کوآرڈی نیٹر ٹو گورنر پنجاب ملک ریاض حسین سامٹیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوری پراسس کو سپورٹ کیا ہے اور جمہوریت کی قدروں کو فروغ دینے کے لیے اپنے حصے سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے ۔
لیہ میں کشمیریوں نے پیپلز پارٹی پر سو فی صد اعتماد کرکے یہ ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کشمیریوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے اور وہ اپنے حقوق کا بہترین ترجمان بلاول بھٹو کو سمجھتے ہیں
اس موقع پر تحصیل صدر لیہ ملک اکرم بھٹہ ،سینئر نائب صدر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع لیہ نواب عطاء حسین سامٹیہ ،سٹڈی سرکل کے راہنماء وقاص عالم تھند،ملک ذولفقار دھت،ریاض حسین ،نوید سلیمان گجر ،محمد یونس،طاہر خان،شیخ فیض،وقاص اسلم ،محمد ندیم ،شیخ بدر منیر ،قاضی احسان اللہ،چوہدری سفیان ،مظفر جٹ ،میر علی احمد ،ثاقب بلوچ،سبطین پنوار ،محمد سعید ،نواب قاسم،محمد حماد،محمدیونس اور دیگر بھی موجود تھے۔
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails








