ڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان ): رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے حلقہ پی پی 288 کے عوام کے لیے چھٹے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ یہ فلٹریشن پلانٹ گدائی چٹ روڈ پھاٹک کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت عوامی فلاح و بہبودکے اقدامات کا تسلسل ہے۔ حلقہ پی پی 288 کے عوام کے لیے سات واٹر فلٹریشن پلانٹس کا وعدہ کیا گیا تھا جن میں سے چھ پلانٹس مکمل ہو چکے ہیں۔افتتاحی تقریب میں اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور صاف پانی کی فراہمی پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور ایم پی اے محمد حنیف پتافی کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔اس موقع پر محمد حنیف پتافی نے کہا کہ ہم عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ صاف پانی ہر فرد کا حق ہے اور حکومت پنجاب اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










