لیہ ۔ ( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ یوم...
Read moreDetailsبہاولنگر میں کریکرکے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ کریکر دھماکا بہاول نگرکے سٹی چوک میں...
Read moreDetailsملتان ۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ اور اظہر اقبال حسن نے کہا ہے کہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی...
Read moreDetailsملتان ۔ صوبائی محکمہ ہائی وے میں 25 کروڑ مالیت کے فراڈ میں گرفتار اکاونٹس آفس ملتان کے دو افسران...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان )صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان ) پاکستان کا یوم آزادی ملک بھرکی طر ح ضلع لیہ میں بھی منایاگیا۔مرکزی تقریب ڈی...
Read moreDetailsچوک اعظم (صبح پاکستان ) نواحی چک 282 ٹی ڈی اے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ، شوہر...
Read moreDetailsراجن پور ( صبح پا کستان )کرپشن کے خاتمے کے لئے کسی سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ۔سائلین...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان )صبح پا کستان) صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری کی زیر صدارت محرم الحرام کے...
Read moreDetailsلیہ( صبح پا کستان ) عاشورہ محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کے لئے 12سو پولیس اہلکار ،3سو سپیشل...
Read moreDetailsلاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...
Read moreDetails
انہوں نے کہا کہ پودے لگانا مقصد نہیں بلکہ بہتر دیکھ بھال کرکے انہیں تن آور درخت بنایا جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ غریب عوام کے معاشی مفادات کا تحفظ کیا جائے ۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے ۔ سرکاری نرخنامے دکانوں میں نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کے ساتھ مقررہ نرخ پر اشیاء خوردونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ چاروں اضلاع میں انسداد ڈینگی مہم کو تیز کیا جائے ۔ ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کے ساتھ ٹیموں کی بھی نگرانی کی جائے ۔ ڈینگی لاروا کی پرورش گاہوں کی تلفی ضروری ہے جس کےلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سارہ اسلم نے کہا ہے کہ سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔ ریونیو ریکوری میں ناکامی پر افسران کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے ۔ سرکاری واجبات کی وصولی کےلئے نادہندگان کی جائیداد قرقی اور ضرورت پڑنے پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جاسکتی ہیں ۔ کمشنر سارہ اسلم نے ہدایات جاری کیں کہ زیر التواء انکوائریز اور جوڈیشل کیسز جلد نمٹائے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ ریونیو افسران وراثتی جائیداد کی منتقلی کے وقت ضروری جانچ پڑتال یقینی بنائیں ۔ وراثتی انتقال میں ریونیو افسران کی طرف سے غیر ضروری تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ چاروں اضلاع کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے معاملات بھی مزید بہتر کئے جائیں ۔ اراضی ریکارڈ سنٹر میں سائلین کو عزت وتکریم کے ساتھ بٹھانے
کے ساتھ موسم کے مطابق پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے ۔ کسی بھی افسر اور عملہ کے خلاف بدعنوانی اور سائل کے ساتھ نامناسب رویہ کی شکایت ثابت ہونے پر قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی ۔ کمشنر سارہ اسلم نے کہا کہ ہم سب کا مقصد عوامی مسائل حل کرکے انہیں سہولیات فراہم کرنا ہے،انہیں ڈیرہ غازی خان،راجنپور،مظفر گڑھ اور لیہ اضلاع میں ٹیم ورک کی ضرورت ہے ۔