لیہ( صبح پا کستان ) ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر حیدر کرارنے محکمہ زراعت کمپلیکس لیہ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت غلام یاسین موجود تھے ۔ ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر حیدر کرارنے محکہ زراعت کے مختلف دفاتر کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے دفاتر میں صفائی ستھرائی ،شجرکاری مہم ،سٹاف کی حاضری کو اور ملازمین کی کورونا ویکسین کروانے بارے رپورٹ کو چیک کیا ۔ ڈپٹی سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ڈاکٹر حیدر کرار کو اس موقع پر محکمانہ امور بارے بریفنگ دی گئی بعدازاں انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت لیبارٹری ایریا میں شیئرین ٹری کا پودا لگایا ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










