لیہ( صبح پا کستان )ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈاکٹرصائمہ بتول سمراء نے کہاہے کہ گلو بل بریسٹ فیڈنگ کے متعلق ہفتہ میں ہسپتال آنے والی خواتین میں بچوں کے لئے ماں کی کے دودھ کی اہمیت اجاگر کیاجائے تاکہ معصوم بچوں کو صحت مندو توانا رکھاجاسکے ۔
انہوں نے یہ بات ڈی ایچ کیو میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرصائمہ بتول سمراء نے کہاکہ ضلع بھر میں بریسٹ فیڈنگ کی اہمیت و افادیت کے بارے میں آگاہی ہفتہ منایاجارہا ہے جس میں محکمہ صحت ڈی ایچ کیو میں آنے والی حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کریں ۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کے لئے صرف ماں کا دودھ لازمی قرار دینے کے لئے شعور بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کروانے والی ماؤں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اس کا مناسب علاج و ہدایات بھی فراہم کریں ۔ انہوں نے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنارکرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر چائلڈسپیشلسٹ ڈاکٹر ام سلمی ودیگر موجود تھے ۔