ملتان ۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفراقبال اعوان نے جنوبی پنجاب میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے نوجوانوں کو منشیات کی تباہ کاریوں سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔ سائلین کو امداد فراہم کرنا پولیس کا اولین فرض ہے پولیس افسران خود تھانوں کا سرپرائز وزٹ کریں۔ کارروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ بھی طلب کرلی وہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب پولیس آفس میں پولیس افسران کے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ایڈیشنل آئی جی کی زیر صدارت پولیس کا اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوااجلاس میں آر پی او خرم علی شاہ، سی پی او منیر مسعود مارتھ اور ایس ایس پی آپریشنز نے شرکت کی۔جنوبی پنجاب کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کی ویڈیو لنک سے شرکت کی جنوبی پنجاب میں جرائم کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کئےگئے۔