• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ میں جشن آزادی کے رنگ ،مرکزی تقریب ڈی پی ایس گرلز ونگ کے فاطمہ جناح آڈیٹوریم ہال میں میں منعقدہوئی

webmaster by webmaster
اگست 14, 2021
in جنوبی پنجاب
0
لیہ میں جشن آزادی کے رنگ ،مرکزی تقریب ڈی پی ایس گرلز ونگ کے فاطمہ جناح آڈیٹوریم ہال میں  میں منعقدہوئی

لیہ( صبح پا کستان ) پاکستان کا یوم آزادی ملک بھرکی طر ح ضلع لیہ میں بھی منایاگیا۔مرکزی تقریب ڈی پی ایس گرلز ونگ کے فاطمہ جناح آڈیٹوریم ہال میں سادہ مگر پروقار انداز میں منعقدہوئی۔تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہررندھاوا،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدعلی رضا،اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال، اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل،چیئرمین ڈسٹرکٹ اووسیز پاکستانیز کمیٹی ملک نوید گجر،پرنسپل ڈی پی ایس گرلزونگ طاہرہ ذوالفقار،ڈی پی ایس بوائز ونگ محمداکرم جاوید،صدرانجمن تاجران مظفراقبال دھول، سابق صدرڈسٹرکٹ بار عبدالستار علوی،ڈی ڈی کالجز عمیر عاصم،،واحدبخش باروی،اساتذ کرام،،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات،اقلیتی برادری کے نمائندوں،سول سوسائٹی،میڈیانمائندگان نے شرکت کی

۔تقریب میں پرچم کشائی کی گئی پولیس اورریسکیو1122کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑنے کہاکہ آج کا دن وطن عزیز کے ساتھ تجدیدعہدکادن ہے کہ جب ہمیں اپنے آباو اجداد کی انتھک قربانیوں کے بعد ایک آزاد وطن حاصل ہوااور اُن کی قربانیوں کویاد رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی ایک نعمت ہے اور یہ آزاد پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ہمیں اس آزادی کی قدرکرناہوگی اور آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ کہ آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو اپنی آنے والی نسلوں کو تک پہنچائیں گے اور لسانیت اور فرقہ پرستی سے نکل کر پاکستانی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں وہ بہت درد ناک ہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ ہمارے اسلاف نے خون کا دریا عبور کرکے پاکستان بنایا اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کریں اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داریاں بروقت اداکرتے ہوے اپنی تیز ترقی سے صف اول کی قوم بنیں اورملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدعلی رضا نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ آزاد وطن کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد نے جو لازوال قربانیاں دیں و رہتی دنیاتک تابناک مثال ہیں ان کی محنت وشاقہ کی بدولت ہی آزاد وطن حاصل ہوااس لیے آزادی حاصل کرنا اور اس کو برقرار رکھنا ایک جہدمسلسل کا نام ہے اور اس سلسلہ میں ہر شہری کا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاوطن عزیز کے دفاع کے لئے پولیس فورس ہمہ وقت الرٹ ہے۔اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال،اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک کے کونے کونے میں معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منایاجانا پاکستانی قوم کے روشن مستقبل کی نوید ہے اور یو م آزادی منانے کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے کہ کشمیرکی آزادی تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔تقریب میں طلبہ نے تقاریر،ملی نغمے اور خاکے پیش کیے جنہیں شرکاء کی جانب بے حدسراہاگیا اور ڈی پی ایس کی انتظامیہ کو شاباش دی گئی۔اس موقع پرشرکاء کو طلبہ کی طرف سے بنائی گئی پاکستانی ثقافت پر مبنی مصوری بھی دیکھائی گئی اور مصوری کے پوزیشن ہولڈرمیں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب کے آخرمیں پلانٹ فارپاکستان مہم کے تحت شجرکاری کی گئی۔

 

ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں جشن آزادی

یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں جشن آزادی کا پروگرام پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد ہوا ۔ دن کا آغاز نماز فجر، قرآن خوانی سے ہوا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔ جیل بلڈنگ کو برقی قمقموں، پاکستانی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیااور تقریب منعقد کی گئی۔ دوران تقریب اندرون و بیرون جیل سیکورٹی کا خاص اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔تمام ملازمین و آفیسران پاکستانی جھنڈے کا بیج لگا کر ڈیوٹی پر آئے۔جشن آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت گیلانی اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہررندھاوا تھے۔

مہمان خصوصی نے دوران تقریب بسلسلہ جشن آزادی اسیران کو یکجہتی وحب الوطنی کا پیغام دیا۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور قیدیوں کے دلوں میں ملک سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیاگیا۔تقریب میں ملک وقوم کی سلامتی کے خصوصی دعائیں کی گئیں، کیک کاٹا گیا اور اسیران میں مٹھائی اور فروٹ بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ارشد اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رسول بخش کلاچی،ڈسٹرکٹ آفیسرماری سٹوپس نویدظفر سمراء،واحدبخش باروی ویگرموجودتھے

 

ضلع لیہ میں یوم آزای اور یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے اور سادگی سے منایاگیا

ضلع لیہ میں یوم آزای اور یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے اور سادگی سے منایاگیا۔ضلع بھرمیں سرکاری و پرائیوٹ عمارتوں کو قومی پرچموں اور کشمیر کے پرچم سے سجایاگیاتھا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لیہ میں انجمن تاجران کی طرف سے مریضوں میں پھل و مٹھائی تقسیم کی گئی۔

مریضوں میں اسسٹنٹ کمشنرنیا زاحمدمغل،ایم ایس ڈاکٹرصائمہ بتول سمراء،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹررمضان سمراء،واحدبخش باروی نے پھل و مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر ہسپتال میں جشن آزای کے حوالے سے ایم ایس ڈاکٹرصائمہ بتول سمراء نے پودا بھی لگایا۔اسی طرح ٹی ایچ کیو تھل ہسپتال لیہ میں چودہ اگست کے حوالے سے آزادی کیک کاٹا گیا. میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام محی الدین, ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد محمود, فنانس اینڈ بجٹ آ فیسر ملک محمد رمضان, ایڈمن آفیسر منان فراز, ڈاکٹرز, ایڈمنسٹر یشن سٹاف نرسز اور دیگر عملہ موجودتھے۔تحصیل چوبارہ میں اسسٹنٹ کمشنر سلیمان احمدلون نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول چوبارہ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اورطالبات کو آزادی کے پس منظر سے آگاہ کیا۔تقریب میں طالبات اور اساتذہ موجودتھیں۔ضلع بھرمیں جشن آزادی کی تقریبات مختلف سرکاری،دینی،پرائیویٹ ادروں کی طرف سے چوک اعظم،فتح پور،کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ میں بھی منعقدہوئیں۔تقریبات میں وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

Tags: layyah news
Previous Post

پاکستان کا 75 ویں یوم آزادی؛ پاک رینجرز اور بی ایس ایف انڈیا میں مٹھائی کا تبادلہ

Next Post

ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاگیا

Next Post
ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاگیا

ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاگیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لیہ( صبح پا کستان ) پاکستان کا یوم آزادی ملک بھرکی طر ح ضلع لیہ میں بھی منایاگیا۔مرکزی تقریب ڈی پی ایس گرلز ونگ کے فاطمہ جناح آڈیٹوریم ہال میں سادہ مگر پروقار انداز میں منعقدہوئی۔تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہررندھاوا،ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیدعلی رضا،اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال، اسسٹنٹ کمشنر نیاز احمد مغل،چیئرمین ڈسٹرکٹ اووسیز پاکستانیز کمیٹی ملک نوید گجر،پرنسپل ڈی پی ایس گرلزونگ طاہرہ ذوالفقار،ڈی پی ایس بوائز ونگ محمداکرم جاوید،صدرانجمن تاجران مظفراقبال دھول، سابق صدرڈسٹرکٹ بار عبدالستار علوی،ڈی ڈی کالجز عمیر عاصم،،واحدبخش باروی،اساتذ کرام،،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات،اقلیتی برادری کے نمائندوں،سول سوسائٹی،میڈیانمائندگان نے شرکت کی ۔تقریب میں پرچم کشائی کی گئی پولیس اورریسکیو1122کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات سردار شہاب الدین خان سیہڑنے کہاکہ آج کا دن وطن عزیز کے ساتھ تجدیدعہدکادن ہے کہ جب ہمیں اپنے آباو اجداد کی انتھک قربانیوں کے بعد ایک آزاد وطن حاصل ہوااور اُن کی قربانیوں کویاد رکھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی ایک نعمت ہے اور یہ آزاد پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ہمیں اس آزادی کی قدرکرناہوگی اور آج ہمیں اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ کہ آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو اپنی آنے والی نسلوں کو تک پہنچائیں گے اور لسانیت اور فرقہ پرستی سے نکل کر پاکستانی سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ڈپٹی کمشنراظفر ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے حصول کے لیے ہمارے آباؤ اجداد نے جو قربانیاں دی ہیں وہ بہت درد ناک ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ ہمارے اسلاف نے خون کا دریا عبور کرکے پاکستان بنایا اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اس کی حفاظت کریں اور اس کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم سب اپنی ذمہ داریاں بروقت اداکرتے ہوے اپنی تیز ترقی سے صف اول کی قوم بنیں اورملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیدعلی رضا نے خطاب کرتے ہوے کہاکہ آزاد وطن کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد نے جو لازوال قربانیاں دیں و رہتی دنیاتک تابناک مثال ہیں ان کی محنت وشاقہ کی بدولت ہی آزاد وطن حاصل ہوااس لیے آزادی حاصل کرنا اور اس کو برقرار رکھنا ایک جہدمسلسل کا نام ہے اور اس سلسلہ میں ہر شہری کا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے مزیدکہاوطن عزیز کے دفاع کے لئے پولیس فورس ہمہ وقت الرٹ ہے۔اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال،اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک کے کونے کونے میں معاشرے کے تمام طبقات کی طرف سے یوم آزادی انتہائی جوش و جذبے سے منایاجانا پاکستانی قوم کے روشن مستقبل کی نوید ہے اور یو م آزادی منانے کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جائے کہ کشمیرکی آزادی تک پاکستانی قوم چین سے نہیں بیٹھے گی۔تقریب میں طلبہ نے تقاریر،ملی نغمے اور خاکے پیش کیے جنہیں شرکاء کی جانب بے حدسراہاگیا اور ڈی پی ایس کی انتظامیہ کو شاباش دی گئی۔اس موقع پرشرکاء کو طلبہ کی طرف سے بنائی گئی پاکستانی ثقافت پر مبنی مصوری بھی دیکھائی گئی اور مصوری کے پوزیشن ہولڈرمیں انعامات تقسیم کیے گئے۔تقریب کے آخرمیں پلانٹ فارپاکستان مہم کے تحت شجرکاری کی گئی۔   ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں جشن آزادی یوم آزادی کے سلسلہ میں ڈسٹرکٹ جیل لیہ میں جشن آزادی کا پروگرام پورے جوش و جذبہ کے ساتھ منعقد ہوا ۔ دن کا آغاز نماز فجر، قرآن خوانی سے ہوا اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی۔ جیل بلڈنگ کو برقی قمقموں، پاکستانی پرچم اور جھنڈیوں سے سجایا گیااور تقریب منعقد کی گئی۔ دوران تقریب اندرون و بیرون جیل سیکورٹی کا خاص اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر اضافی نفری بھی تعینات کی گئی۔تمام ملازمین و آفیسران پاکستانی جھنڈے کا بیج لگا کر ڈیوٹی پر آئے۔جشن آزادی اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت گیلانی اورصوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہررندھاوا تھے۔ مہمان خصوصی نے دوران تقریب بسلسلہ جشن آزادی اسیران کو یکجہتی وحب الوطنی کا پیغام دیا۔ تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور قیدیوں کے دلوں میں ملک سے محبت کے جذبے کو اجاگر کیاگیا۔تقریب میں ملک وقوم کی سلامتی کے خصوصی دعائیں کی گئیں، کیک کاٹا گیا اور اسیران میں مٹھائی اور فروٹ بھی تقسیم کیے گئے۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نیازاحمدمغل، سپرنٹنڈنٹ جیل محمد ارشد اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل رسول بخش کلاچی،ڈسٹرکٹ آفیسرماری سٹوپس نویدظفر سمراء،واحدبخش باروی ویگرموجودتھے   ضلع لیہ میں یوم آزای اور یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے اور سادگی سے منایاگیا ضلع لیہ میں یوم آزای اور یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے اور سادگی سے منایاگیا۔ضلع بھرمیں سرکاری و پرائیوٹ عمارتوں کو قومی پرچموں اور کشمیر کے پرچم سے سجایاگیاتھا۔ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال لیہ میں انجمن تاجران کی طرف سے مریضوں میں پھل و مٹھائی تقسیم کی گئی۔ مریضوں میں اسسٹنٹ کمشنرنیا زاحمدمغل،ایم ایس ڈاکٹرصائمہ بتول سمراء،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹررمضان سمراء،واحدبخش باروی نے پھل و مٹھائی تقسیم کی۔اس موقع پر ہسپتال میں جشن آزای کے حوالے سے ایم ایس ڈاکٹرصائمہ بتول سمراء نے پودا بھی لگایا۔اسی طرح ٹی ایچ کیو تھل ہسپتال لیہ میں چودہ اگست کے حوالے سے آزادی کیک کاٹا گیا. میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام محی الدین, ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر زاہد محمود, فنانس اینڈ بجٹ آ فیسر ملک محمد رمضان, ایڈمن آفیسر منان فراز, ڈاکٹرز, ایڈمنسٹر یشن سٹاف نرسز اور دیگر عملہ موجودتھے۔تحصیل چوبارہ میں اسسٹنٹ کمشنر سلیمان احمدلون نے گورنمنٹ گرلزہائی سکول چوبارہ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی اورطالبات کو آزادی کے پس منظر سے آگاہ کیا۔تقریب میں طالبات اور اساتذہ موجودتھیں۔ضلع بھرمیں جشن آزادی کی تقریبات مختلف سرکاری،دینی،پرائیویٹ ادروں کی طرف سے چوک اعظم،فتح پور،کروڑ لعل عیسن اور چوبارہ میں بھی منعقدہوئیں۔تقریبات میں وطن عزیز کی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.