• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاگیا

webmaster by webmaster
اگست 16, 2021
in First Page, جنوبی پنجاب
0
ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایاگیا

ڈیرہ غازیخان )صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ۔ دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا ۔ تحصیل،ضلع اور ڈویژنل سطح پر جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں ضلع اور ڈویژن کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر نے شرکت کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فراءض محبوب حسین خان نے ادا کیے ;

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر کے ساتھ ڈی جی خان آرٹس کونسل میں پرچم کشائی کی ۔ پولیس،بی ایم پی،بوائز سکاؤٹس اور دیگر نے سلامی پیش کی ۔ آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی ۔ قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ بچوں نے ٹیبلوز،خاکے،تقاریر اور نغمے پیش کرکے ملک سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ضلعی انتظامیہ او رآرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو تابناک قرار دیا اورکہا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا ۔ 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے کہ آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو نسل نو تک پہنچائیں گے ۔ ملک کے دفاع کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی قیادت میں ملک پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط بنائیں گے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک کو سرسبز،شاداب اور صاف ستھرا بنانے کےلئے شجرکاری اور صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن عظمت اسلام نائب صدر رقیہ رمضان ۔ ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب کے علاوہ ملک محبوب ثاقب،بشری سعید ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈویژنل،ضلعی افسران،پاکستان تحریک کے مرد اور خواتین کارکن،اساتذہ،طلباء اور طالبات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

Tags: DG khan news
Previous Post

لیہ میں جشن آزادی کے رنگ ،مرکزی تقریب ڈی پی ایس گرلز ونگ کے فاطمہ جناح آڈیٹوریم ہال میں میں منعقدہوئی

Next Post

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سیکیورٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

Next Post
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سیکیورٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یوم عاشور پر سیکیورٹی سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
ڈیرہ غازیخان )صبح پا کستان )ڈیرہ غازی خان میں پاکستان کا 75واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ۔ دن کا آغاز نماز فجر کی ادائیگی کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا ۔ تحصیل،ضلع اور ڈویژنل سطح پر جشن آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں ضلع اور ڈویژن کی مرکزی تقریب ڈی جی خان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی جس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر،مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر نے شرکت کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فراءض محبوب حسین خان نے ادا کیے ;

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا اور دیگر کے ساتھ ڈی جی خان آرٹس کونسل میں پرچم کشائی کی ۔ پولیس،بی ایم پی،بوائز سکاؤٹس اور دیگر نے سلامی پیش کی ۔ آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر سائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور ہر قسم کی ٹریفک روک دی گئی ۔ قومی ترانہ پیش کیا گیا ۔ بچوں نے ٹیبلوز،خاکے،تقاریر اور نغمے پیش کرکے ملک سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

وزیر مملکت زرتاج گل وزیر نے ضلعی انتظامیہ او رآرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو تابناک قرار دیا اورکہا کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا ۔ 14 اگست تجدید عہد کا دن ہے کہ آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو نسل نو تک پہنچائیں گے ۔ ملک کے دفاع کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی کی قیادت میں ملک پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط بنائیں گے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او محمد فیصل رانا،ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے ملک کو سرسبز،شاداب اور صاف ستھرا بنانے کےلئے شجرکاری اور صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن عظمت اسلام نائب صدر رقیہ رمضان ۔ ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب کے علاوہ ملک محبوب ثاقب،بشری سعید ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز رحیم طلب، ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر،اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف،ڈویژنل،ضلعی افسران،پاکستان تحریک کے مرد اور خواتین کارکن،اساتذہ،طلباء اور طالبات اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.