لیہ ۔ ( صبح پا کستان )ضلع لیہ میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔ یوم عاشور کے دوران عزاء داری کے تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے جس کے دوران امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے، صفائی ستھرائی وروٹس پر چھڑکاءو کرنے،مجالس عزاء و جلوسوں کو سیکورٹی کور دینے، معیاری میونسپل سروسز کی فراہمی اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ پولیس ،ریونیو ،صحت ،ریسکیو 1122،سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹیوں دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور اہلکار مستعد ی سے اپنے فراءض انجام دیتے رہے
جبکہ کروڑ لعل عیسن ،فتح پور،چوک اعظم،چوبارہ،کوٹ سلطان میں بھی عزاء داری کے جلوس نکالے گئے مجالس عزاء کو بھرپور سیکورٹی کور اور معیاری میونسپل سروسز فراہم کی گئیں ۔ مرکزی جلوس میں نگرانی اور سہولیات کی فراہمی کے لئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب وفوکل پرسن محرم انتظامات سید رفاقت علی گیلانی موقع پرموجود تھے ۔
ممبر قومی اسمبلی ملک نیاز احمد جکھڑ، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈی پی او سیدعلی رضا،اے ڈی سی آر اشفاق حسین سیال،اے سی لیہ نیا زاحمدمغل ،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول، حافظ جمیل احمد، ممبران امن کمیٹی قاری عبدالروف، طلحہ زبیر ، شیخ کمال الدین،سید ثقلین زیدی،علی رضا شاہ، سیٹھ محمداسلم،غلام رضا رضوی،عا مر انصاری،مہراقبال سمرا،قیصر انصاری ودیگر امن کمیٹی کے ممبران مرکزی جلوس کے ہمراہ رہے ۔ اسی طرح معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب وفوکل پرسن محرم انتظامات سید رفاقت علی گیلانی، ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ڈی پی او سیدعلی رضانے لیہ ،کروڑ لعل عیسن،جھرکل ،راجن شاہ ،کوٹلہ حاجی شاہ،کوٹ سلطان میں عزاء دار ی کے جلوس پر صفائی و دیگر سہولیات جبکہ دیگر ہسپتالوں میں طبی سہولیات کے جائزہ کے لیے دورہ کیا اور تمام امورپر تسلی کا اظہارکیا اور متعلقہ اہلکاروں کو شاباش دی ۔
دس محرم کے موقع پر 3083 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ42کو ہسپتال منتقل کیا ۔ ڈاکٹرسجاد احمدڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122، لیہ ڈاکٹرسجاد احمد نے کہاہے کہ ریسکیو 1122لیہ نے دس محرم کے موقع پر 3083 عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ42کو ہسپتال منتقل کیا انہوں نے کہاکہ پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو 1122 لیہ میں یوم عاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہی اور3083عزاداروں کو ابتدائی طبی امداد دی
جبکہ42 زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں منتقل کیا ۔ ان تما م عز اداروں کو ہسپتال میں دورانِ منتقلی تربیت یافتہ ریسکیورز نے میڈیکل فر سٹ ایڈ بھی مہیا کی ۔ انہوں نے بتایاکہ یوم عاشورہ کے دوران ریسکیورز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گیءں تھیں اور ان کی سپیشل ڈیوٹیاں ریسکیواسٹیشنز، اہم مقامات اور ریسکیو پوسٹوں پر لگائی گئیں جنہوں نے ضلع بھر کی امام بارگاہوں سے برآمد ہونے والے جلوسوں کے زخمی عزاداروں کو بر وقت طبی امداد فراہم کی ۔ ریسکیو1122 کا پیرامیڈیکل اسٹاف تمام وقت ماتمی جلوسوں کے ہمراہ رہا ۔ عاشورہ کے جلوسوں کو میڈیکل کو ّر دینے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122نے13 معمول کے مطابق ایمر جنسیز کو بھی بر وقت رسپانڈ کیا ۔ جن میں 09میڈیکل اور04متفرق ایمرجنسیز شامل ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرلیہ ڈاکٹرسجاد احمد نے ریسکیو 1122لیہ کے اہلکاروں کی منظم کوششوں کو سراہا ۔ اس موقع پر ریسکیو 1122لیہ کے افسران و اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورز کئی قیمتی انسانی جانوں کو بچانے اور متاثرین کی تکلیف کم کر کے محفوظ معاشرے کے قیام کے مشن کے لئے بھر پْور کا م کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے اجتماعات میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے پہلے سے تیاری، حفاظتی انتظامات نہ صرف حادثات اور سانحات کے اثرات کم کرتے ہیں بلکہ حادثات سے منظم اور پیشہ وارانہ انداز میں نبرد آزما ہونے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں ۔