لیہ [صبح پا کستان } بانی تحریک انصاف پا کستان عمران خان کے حکم کی تعمیل کرتے ہو ئے لیہ...
Read moreDetailsلیہ( صبح پاکستان ) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پر پانی...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان ( صبح پاکستان ): رکن پنجاب اسمبلی محمد حنیف پتافی نے حلقہ پی پی 288 کے عوام...
Read moreDetailsلیہ{ صبح پا کستان }محلہ قادر آباد کی گلی اتفاق کلاتھ والی تجاوزات کا شکار ہو گءی ،گلی میں جگہ...
Read moreDetailsہ( صبح پاکستان )حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ بھر میں آبادی اور وسائل میں توازن، چھوٹ خاندان بارے عوامی...
Read moreDetailsملتان (صبح پاکستان ) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (PCCC) اور کاٹن کمشنر وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ...
Read moreDetailsلیّہ (صبح پاکستان) لیہ کے ڈبل شاہ عبدالحئی تونگر کے فراڈ کیس میں بڑی پیش رفت این سی سی آئی...
Read moreDetailsیہ،( صبح پاکستان )جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلہ میں اختتامی کرکٹ میچ ڈی سی الیون اور ڈیپارٹمنٹس الیون کے...
Read moreDetailsڈیرہ غا زیخان ( صبح پا کستان ): حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں طغیانی کی صورت حال کے...
Read moreDetailsبہاولپور ( صبح پا کستان)تحریک استقلال کے صوبائی سابق جنرل سیکرٹری اور تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی رہنما ملک...
Read moreDetailsلاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsملتان (صبح پاکستان) سیلابی پانی کے جنوبی پنجاب کی حدود میں داخل ہونے کے پیش نظر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے مظفرگڑھ کا ہنگامی دورہ کیا اور
دریائے چناب کے کنارے دوآبہ کے مقام پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری، آرپی او ملتان سہیل چوہدری، ایم پی اے اجمل چانڈیہ، سپیشل سیکرٹری زراعت سرفراز مگسی،سپیشل سیکرٹری ایریگیشن اعجاز خالق رزاقی،سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو آفتاب پیرزادہ ،ڈی سی مظفرگڑھ محمد عثمان طاہر جپہ، ڈی پی او مظفر گڑھ غضنفر، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر اور پی ایس او غلام سرور ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی انتظامیہ اور عوام کو سیلاب کے چیلنج کا سامنا یےاور ہم نے تدبر اور بہتر حکمت عملی سے اس چیلنج سے نمٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام خوفزدہ نہ ہوں لیکن الرٹ رہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری
نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح انسانی جان کو محفوظ بنانا ہے۔سیلاب زدہ علاقوں سے عوام کا انخلاء کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور حکومت ریسکیو اور ریلیف کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے جبکہ سیلاب سے نمٹنے کےلئے پاک فوج کی مکمل سپورٹ حاصل ہے۔ فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ دریائے چناب میں اس وقت 4لاکھ 46 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے جبکہ ہیڈ محمد والا کی استعداد 8 لاکھ کیوسک جبکہ ہیڈ پنجند کی استعداد 8لاکھ 65 ہزار کیوسک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور سیلابی ریلہ رات کے وقت ملتان میں داخل ہوگا۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کیمپوں میں رہائش پذیر سیلاب متاثرین اور بچوں کو کھانا دودھ بروقت فراہم کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ محمد عثمان طاہر جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں22 فلڈ ریلیف کیمپ قائم گئے جن میں سے 6 فعال ہیں اور یہ۔6 فلڈ ریلیف کیمپس سرکاری سکولوں میں قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا فلڈ ریلیف کیمپس میں پانی، بجلی، ٹائلٹس سمیت تمام سہولیات دستیاب ہیں
اور انہیں تین وقت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔چیف انجینئر ایریگیشن اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نے بھی بریفنگ دی۔