ملتان(صبح پا کستان) فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایف ڈی او) اور ٹی ڈی ای اے کے زیر اہتمام صحافیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس بعنوان معلومات تک رسائی کا ایکٹ 2013 ملتان ٹی ہاؤس میں منعقد ہوا، اجلاس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز سجاد جہانیہ نے کہا کہ رپورٹنگ کے دوران حقائق کو مدنظر رکھا جائے جب کہ ایف ڈی او کے پروگرام منیجر علی اعجاز اور پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنوینئر سید شہباز نے کہا کہ اچھی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری ادارے جواب دہی کے عمل سے گزریں۔
ملتان: فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایف ڈی او) اور ٹی ڈی ای اے کے زیر اہتمام صحافیوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد صحافیوں نے شرکت کی،اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن کمپین کے کنسلٹنٹ سلطان محمود ملک نے کہا کہ اس مشاورتی نشست کا بنیادی مقصد پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 سے متعلق آگاہی میں اضافہ کرنا ہے، تاکہ صحافی مختلف سرکاری اداروں سے معلومات کے حصول کے لیے اس قانون کو مؤثر انداز میں استعمال کر سکیں اور معیاری و حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو فروغ دیا جا سکے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشن سجاد جہانیہ نے میڈیا نمائندگان پر زور دیا کہ رپورٹنگ کے دوران حقائق کو مدنظر رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ حقائق تک رسائی کے لیے پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ ایک مؤثر ذریعہ ہے، جبکہ سرکاری اداروں میں پبلک انفارمیشن آفیسرز (پی آئی اوز) کی تعیناتی نہایت اہم ہے تاکہ شہری اور صحافی معلومات کے حصول کے لیے درست فورم تک اپنی درخواست پہنچا سکیں،ایف ڈی او کے پروگرام منیجر علی اعجاز اور پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کنوینئر سید شہباز نے کہا کہ اچھی حکمرانی کے لیے ضروری ہے کہ سرکاری ادارے جواب دہی کے عمل سے گزریں ،پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ شہریوں کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ حکومتی امور میں براہ راست شمولیت اختیار کر سکیں، انہوں نے بتایا کہ اس آگاہی مہم کے تحت تعلیمی اداروں میں بھی فورمز منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں تک معلومات تک رسائی کے حق سے متعلق شعور اجاگر کیا جا سکے،پنجاب سول سوسائٹی نیٹ ورک سے اسرار احمد چوہدری، ڈاکٹر محمد اسلم اور ملتان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری قمر جہان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013 کے بارے میں آگاہی کے لیے اخبارات میں مضامین شائع کیے جائیں اور الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں۔اجلاس کے اختتام پر صحافیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پنجاب ٹرانسپیرنسی اینڈ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت سرکاری اداروں سے معلومات کے حصول کے عمل کو عملی طور پر اپنائیں گے، جبکہ پنجاب انفارمیشن آفس کو بھی تحریری طور پر درخواست دی جائے گی کہ مختلف محکموں میں پبلک انفارمیشن آفیسرز کی تعیناتی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔
اقرار الحسن نے عوام راج تحریک کے قیام کا اعلان کر دیا
لاہور ( ویب ڈیسک ) اینکرپرسن اقرارالحسن نے’’عوام راج‘‘تحریک کااعلان کردیا۔ پریس کلب میں عوامی راج تحریک کے پرچم...
Read moreDetails









